کون ہیں میکسیکو کی فاطمہ، جنھوں نے حسینۂ کائنات کا اعزاز اپنے نام کیا؟

فاطمہ کو مس تھائی لینڈ کے ڈائریکٹر نوات اتساراگریسیل نے شو کے درمیان ڈانٹ لگا دی تھی۔ اس ڈانٹ سے دلبرداستہ فاطمہ نے مخالفت میں اسٹیج سے واک آؤٹ کر دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فاطمہ بوش، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/fatimaboschfdz">@fatimaboschfdz</a></p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

21 نومبر کو میکسیکو کی فاطمہ بوش ’حسینۂ کائنات 2025‘ کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ خطاب جیتنے کے بعد فاطمہ کو مبارکبادیاں تو مل ہی رہی ہیں، ساتھ ہی ان کا نام بھی سرخیاں بٹور رہا ہے۔ دراصل ’فاطمہ‘ مسلم نام ہے، اور اسی لیے کچھ لوگ انھیں مسلم سمجھ رہے ہیں۔ حالانکہ فاطمہ کا تعلق اسلام مذہب سے نہیں ہے، بلکہ وہ کیتھولک ہیں۔

فاطمہ بوش کی پیدائش 19 مئی 2000 کو میکسیکو میں ہوئی تھی۔ یعنی موجودہ وقت میں فاطمہ کی عمر محض 25 سال ہے۔ انھوں نے 16 سال کی عمر میں امریکہ کے ورمونٹ جا کر ایک سال کے لیے تعلیم حاصل کی، اور پھر 17 سال کی عمر میں فلور تباسکو کا خطاب اپنے نام کر لیا، جو ایک مقابلۂ حسن تھا۔ اس کے بعد انھوں نے میکسیکو کی ابیرو امریکانا یونیورسٹی سے فیشن میں گریجویشن کیا۔ بعد ازاں انھوں نے اٹلی کے میلان میں واقع نابا سے کمپلیمنٹری اسٹڈی کی۔ پھر انھوں نے سماجی خدمت میں دلچسپی لینی بھی شروع کر دی۔


فاطمہ گزشتہ کئی سالوں سے کینسر متاثرہ بچوں کی مدد کر رہی ہیں اور ذہنی صحت سے منسلک کئی پروجیکٹس پر بھی مستقل کام کر رہی ہیں۔ بچپن سے ہی ان کا دماغ انتہائی ذہین رہا ہے اور انھیں ’بیوٹی وِتھ برین‘ کا لقب دیا گیا۔ فاطمہ کو ’مس تھائی لینڈ‘ کے ڈائریکٹر نوات اتساراگریسیل نے شو کے درمیان زبردست ڈانٹ لگا دی تھی۔ اس ڈانٹ سے شو میں شامل دیگر حسینائیں حیران رہ گئی تھیں۔ فاطمہ نے اس عمل سے ناراض ہو کر مخالفت میں اسٹیج سے واک آؤٹ کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی باقی حسینائیں بھی فاطمہ کی حمایت میں واک آؤٹ کر گئی تھیں اور اسٹیج چھوڑ دیا تھا۔ اس کے باوجود اس شو میں فاطمہ فاتح قرار پائی تھیں۔ اس طرح اپنے حسن اور اپنی خود اعتمادی کے ساتھ وہ آگے بڑھیں۔ اب فاطمہ نے حسینۂ کائنات کے فائنل مقابلہ میں اپنی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ذہانت کا بھی مظاہرہ کیا، نتیجہ یہ ہوا کہ ’حسینۂ کائنات 2025‘ کا خطاب ان کے سر سج گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔