غلاف کعبہ تبدیل، پرانے غلاف کعبہ کو اب کہاں رکھا جائے گا؟

کل یعنی 9 ذی الحج کو نماز فجر کے بعد خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کردیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کے عمل میں 160 ماہرین نےحصہ لیا۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہر سال کی طرح اس سال بھی مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی کے عمل میں160 ماہرین نےحصہ لیا۔ غلاف کعبہ کی تیاری کے ذمہ دار شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم کے ڈائریکٹر جنرل احمد المنصوری کی ہے جنہوں نے کہا کہ 8 ذی الحج کو پہلے سے موجود غلاف کعبہ کو نماز ظہر کے بعد کھولا جاتا ہے اور یوم عرفہ یعنی 9 ذی الحج کو پرانے غلاف کی جگہ نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے اور پرانے غلاف کعبہ کو حکومت کے ’غلاف کعبہ گودام‘ میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔ پرانے غلاف کعبہ کو ہرقسم کے نقصان سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اگر کسی میوزیم کی طرف سے غلاف کعبہ کے لیے درخواست دی جاتی ہے تو اسے دے دیا جاتا ہے یا کسی ادارے کو ھدیہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

غلاف کعبہ تبدیل، پرانے غلاف کعبہ کو  اب کہاں رکھا جائے گا؟

انہوں نے بتایا کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خام ریشم استعمال کیا جاتا ہے جس کے اندرونی حصے کو سیاہ رنگ میں رنگا جاتا ہے۔ 120 کلو گرام سنہرہ دھاگہ اور 100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے۔

غلاف کعبہ تبدیل، پرانے غلاف کعبہ کو  اب کہاں رکھا جائے گا؟

غلاف کعبہ کو سیاہ رنگ سے رنگا جاتا ہے۔ اس کے کپڑے کی لمبائی 14 میٹر ہے جب کہ اس کی بالائی سنہری پٹی کی چوڑائی 95 سینٹی میٹر اور لمبائی 47 میٹر ہے۔ غلاف کعبہ میں 16 مربع شکل کےٹکڑے شامل کیے جاتے ہیں جن پر اسلامی عبارات منقش کی جاتی ہیں۔

غلاف کعبہ تبدیل، پرانے غلاف کعبہ کو  اب کہاں رکھا جائے گا؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Aug 2018, 11:14 AM