’اس مشکل وقت میں ہم اسرائیل کے ساتھ‘، حملہ پر پی ایم مودی کا اظہارِ صدمہ

اسرائیل پر حماس کے ذریعہ کیے گئے حملہ کے بعد پی ایم مودی نے کہا کہ ’’ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے گھر والوں کے ساتھ ہیں، ہم اس مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل پر حماس کے ذریعہ کیے گئے حملے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسرائیل میں دہشت گردانہ حملوں کی خبر سے گہرا صدمہ لگا ہے۔ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں بے قصور متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، ہم اس مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ حماس گروپ کے ذریعہ داغے گئے راکٹوں کے بعد اسرائیل میں جنگ شروع ہو گیا ہے۔ اس کے کچھ گھنٹوں بعد پی ایم مودی نے مذکورہ بالا بیان ایک ٹوئٹ کے ذریعہ دیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں بڑے پیمانے پر فوج کو یکجا کرنے اور جنگ کی شروعات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مسلح گروپ حماس کے سلسلہ وار حملوں کے جواب میں اسرائیل نے اس بار غزہ میں ’جنگ کی حالت‘ کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ جلد ہی غزہ میں حالات کے جائزہ کے لیے سینئر فوجی اور انتظامی افسران سے ملاقات کریں گے اور حملے کا منھ توڑ جواب دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔