امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بیوی بچوں کے ساتھ تاریخی تاج محل کا کیا دیدار، تصاویر منظر عام پر

جے ڈی وینس اپنی فیملی کے ساتھ جئے پور سے بدھ کی صبح تقریباً 9.15 بجے آگرہ کے کھیریا ایئرپورٹ پر پہنچے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تاج محل کا دیدار کرنے پہنچے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/ANI">@ANI</a></p></div>

تاج محل کا دیدار کرنے پہنچے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، تصویر@ANI

user

قومی آواز بیورو

امریکی نائب صدر جیمس ڈیوڈ وینس اس وقت ہندوستان کے 4 روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور کچھ اہم معاملے پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ جے ڈی وینس اپنی فیملی کے ساتھ ہندوستان آئے ہیں اور مختلف مقامات کا دورہ کر رہے ہیں۔ آج صبح انھوں نے آگرہ کے تاریخی لال قلعہ کا دیدار کیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایئرپورٹ پر ہی جے ڈی وینس کا استقبال کیا اور پھر ایئرپورٹ پر ہی مقامی فنکاروں نے میور رقص اور دیگر ثقافتی پیشکش سے انھیں مسحور کیا۔

https://x.com/myogiadityanath/status/1914901811149897956

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بدھ کی صبح سویرے ہی تاج محل کا دیدار کرنے پہنچ گئے۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ جئے پور سے بدھ کی صبح تقریباً 9.15 بجے آگرہ کے کھیریا ایئرپورٹ پر پہنچے تھے۔ پھر یہاں سے امریکی نائب صدر کا قافلہ جن جن راستوں سے گزرا، انھیں بہتر طریقے سے پہلے ہی سجا دیا گیا تھا۔ سڑک پر دونوں جانب بڑی تعداد میں اسکولی طلبا و طالبات نے امریکہ اور ہندوستان کے پرچم لے کر وینس کا استقبال کیا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے تاج محل دورہ کے پیش نظر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔


تاج محل کا دیدار کرنے کے بعد وہاں موجود وزیٹر بُک میں جے ڈی وینس نے لکھا کہ ’’تاج محل حیرت انگیز ہے۔ وقت کی عظمت اور ہندوستان کی عظیم تاریخ کی علامت ہے۔‘‘ تاج محل میں موجود اہم مقبرے میں وینس اور ان کی فیملی کو پچی کاری اور دست کاری کی جانکاری دی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی نائب صدر اس سے قبل جئے پور پہنچے تھے اور اس سے قبل دہلی کے اکشردھام مندر کا دیدار کرنے بھی گئے تھے۔ اس سے قبل جے ڈی وینس منگل کی شب جئے پور پہنچے اور اپنی فیملی کے ساتھ آمیر کے قلعہ کا دورہ کیا۔ یہ قلعہ یونسیکو کی عالمی وراثت کی فہرست میں شامل ہے۔ وہاں وینس کا استقبال راجستھانی انداز میں کیا گیا تھا۔ جئے پور کے اہم سیاحتی مقامات میں شامل آمیر قلعہ شہر سے تقریباً 11 کلومیٹر دور ایک چھوٹی سی پہاڑی پر واقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔