ہند-چین جنگ کی صورت میں امریکہ نے ہندوستان کی حمایت کا کیا اعلان

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ چین کی وجہ سے امریکہ اور باقی دنیا کو زبردست خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ 
ڈونالڈ ٹرمپ
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان اور چین کے درمیان گلوان سرحد پر جاری تلخیوں کے بیچ وہائٹ ہاؤس کے ایک سرکردہ افسر نے اعلان کیا ہے کہ اگر ہندوستان اور چین میں جنگ جیسے حالات پیدا ہوتے ہیں تو امریکہ ہندوستان کی حمایت میں کھڑا ہوگا۔ افسر نے کہا کہ سرحدی تنازعہ کو لے کر ہند-چین جنگ کی صورت میں واضح طور پر امریکی فوج ہندوستان کا ہی ساتھ دے گی۔ وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ چین کو ایشیا میں داداگری کرنے نہیں دیا جا سکتا اور اس کے خلاف اقدام کیے جائیں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہائٹ ہاؤس کے ذریعہ مذکورہ بیان دیے جانے کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ چین کی وجہ سے امریکہ اور باقی دنیا کو زبردست خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس ٹوئٹ سے ظاہر ہے کہ وہ چین سے خوش نہیں ہیں اور اگر اس کے خلاف کسی طرح کا قدم اٹھانے سے وہ پیچھے بھی نہیں ہٹیں گے۔ ویسے صدر ٹرمپ پہلے بھی چین کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کر چکے ہیں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو لے کر بھی وہ چین کی پرزور تنقید کر چکے ہیں۔


بہر حال، وہائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ انھوں نے ایک سوال کے جواب 'فاکس نیوز' کو بتایا کہ "ہمارا پیغام واضح ہے۔ ہم کھڑے ہو کر چین کو یا کسی اور کو سب سے طاقتور یا اثردار فورس ہونے کے ضمن میں کمان نہیں تھامنے دے سکتے، پھر چاہے وہ اس علاقہ میں ہو یا یہاں۔" امریکی بحریہ کے ذریعہ علاقے میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے لیے جنوبی چین کے سمندر میں دو آبدوز تعینات کیے جانے کے بعد افسر کا یہ بیان آیا ہے۔ میڈوز نے مزید کہا کہ "ہمارا مشن یہ یقینی کرنا ہے کہ دنیا یہ جانے کہ ہمارے پاس اب بھی دنیا میں قابل قدر طاقت ہے۔" اس درمیان میڈوز نے اپنے انٹرویو میں ہندوستان کے ذریعہ چینی ایپس پر پابندی عائد کیے جانے کی بھی تعریف کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔