شام: کُرد فورسز نے دو پاکستانی عسکریت پسند گرفتار کر لیے

کُرد فورسز شام کے مشرق میں داعش کے آخری ٹھکانے تباہ کر رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک کارروائی کے دوران پانچ غیر ملکی عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے.

شام: کُرد فورسز نے دو پاکستانی عسکریت پسند گرفتار کر لیے
شام: کُرد فورسز نے دو پاکستانی عسکریت پسند گرفتار کر لیے
user

ڈی. ڈبلیو

سیریئین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انہوں نے پانچ ایسے غیرملکی جہادیوں کو گرفتار کیا ہے، جو داعش کے آخری ٹھکانے سے فرار ہونے والے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ان میں سے دو جہادیوں کا تعلق امریکا، دو کا پاکستان اور ایک کا آئرلینڈ سے ہے۔

کُردوں کی ایس ڈی ایف نامی فورسز نے شام کے مشرق میں داعش کے زیر قبضہ زیادہ تر علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے اور اب عراقی سرحد کے قریب ان جہادیوں کے آخری ٹھکانے کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ امریکی فوج اور فضائیہ کے مدد سے لڑنے والے کُرد جنگجوؤں نے آج پیر سات جنوری کو کہا ہے کہ ان غیر ملکی جہادیوں کو تیس دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ایس ڈی ایف فورسز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار ہونے والے غیرملکی جہادیوں نے اپنے نام مندرجہ ذیل بتائے ہیں۔

  • فضل الرحمان عرف ابو انعام المہاجر (لاہور، پاکستان)
  • عبد العظيم عرف ابو عمر الباکستانی (سیالکوٹ، پاکستان)
  • وارن کرسٹوفر کلارک عرف ابو محمد الامریکی (ہوسٹن، امریکا)
  • زيد عبد الحميد عرف ابو زید الامریکی (امریکا)
  • الیگزینڈر روماٹووچ (ڈبلن، آئرلینڈ)

تاہم آزاد ذرائع سے ایس ڈی ایف فورسز کے اس بیان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ کرد فورسز کے مطابق شام کے شمال مشرقی علاقوں سے انہوں نے تقریباﹰ ایک ہزار غیرملکی جہادیوں کو گرفتار کر رکھا ہے۔ ان کے علاوہ پانچ سو پچاس غیرملکی خواتین اور تقریبا بارہ سو بچے بھی ان کے قبضے میں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان غیرملکی جہادیوں کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے لیکن ان میں بڑی تعداد فرانسیسی شہریوں کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔