ٹوئٹر کے موجودہ ویریفائیڈ اکاؤنٹس کو نہیں دینا ہوگا 8 ڈالر، بلو ٹِک کے نئے خواہشمندوں کو دینی ہوگی فیس

ایلن مسک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 8 ڈالر کی نئی ٹوئٹر بلو ٹک سبسکرپشن سروس ہندوستان میں ایک ماہ سے بھی کم وقت میں دستیاب ہوگی۔

ٹوئٹر اور ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس
ٹوئٹر اور ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

’دی وَرج‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر 8 ڈالر میں نئی بلو سبسکرپشن سروس اب تک موجودہ ویریفائیڈ اکاؤنٹس کو متاثر نہیں کرے گی اور یہ ان نئے صارفین پر نافذ ہوگا جو ویریفائیڈ ہونا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی جو بلو بیج چاہتے ہیں۔

’دی وَرج‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اشتہار دہندگان کے لیے ایک ٹوئٹر ایف اے کیو کے مطابق 8 ڈالر ماہانہ کے لیے ادا کردہ ویریفکیشن ’اس وقت موجودہ ویریفائیڈ اکاؤنٹس کو متاثر نہیں کرے گا۔‘ نئے بلو پلان کے لیے اصل منصوبہ یہ تھا کہ جو صارفین پہلے سے ویریفائیڈ ہیں انھیں بھی 90 دنوں کے بعد اپنے بلو بیج کے لیے ادائیگی کرنی ہوگی ورنہ وہ ہٹا دیا جائے گا۔


اکثر پوچھے جانے والے سوال یہ بھی ہیں کہ ’’بڑے برانڈ کے اشتہار دہندگان جو پہلے ہی ویریفائیڈ ہو چکے ہیں، ان کے نام کے نیچے ایک اضافی ’آفیشیل‘ لیبل ہوگا، جو اس ہفتہ ٹوئٹر بلو کے پھر سے لانچ ہونے پر ہوگا۔‘‘ ٹوئٹر نے امریکی وسط مدتی انتخاب کے بعد اپنی دیرینہ بلو سبسکرپشن سروس کو 8 ڈالر کے ویریفکیشن ٹیگ کے ساتھ ریلیز کرنے میں تاخیر کی تھی۔

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلن مسک شروع میں چاہتے تھے کہ ملازمین 7 نومبر تک ویریفکیشن کے ساتھ بلو کو ریلیز کریں اور اس مدت کار کو پورا نہیں کرنے پر انھیں نکالنے کی دھمکی دی تھی۔ نئی ٹوئٹر بلو سروس کم اشتہارات، تلاش کی ترجیح، طویل ویڈیو پوسٹ کرنے کی صلاحیت اور بلو بیج کے ساتھ آتی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ کوئی بھی اب ایک ویریفائیڈ چیک مارک حاصل کر سکتا ہے اگر وہ ہر مہینے بلو کے لیے ادائیگی کرتے ہیں، جس نے نقلی لوگوں سے حقیقی ٹوئٹر اکاؤنٹس کو کیسے دریافت کیا جائے، اس پر سنگین فکر ظاہر کی ہے۔ مسک نے تصدیق کی ہے کہ 8 ڈالر کی نئی ٹوئٹر بلو سبسکرپشن سروس ہندوستان میں ایک ماہ سے بھی کم وقت میں دستیاب ہوگی۔ بلو سبسکرپشن سروس کے لیے 8 ڈالر چارج کرنے پر مسک نے کہا کہ ’’مجھے پورے دن ٹریش کریں، لیکن اس کی قیمت 8 ڈالر ہوگی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔