سردیوں میں دنیا کو 'دوہری وبا' کا کرنا پڑے گا سامنا، سائنسدانوں کا دعویٰ

صحت کے شعبہ سے جڑے ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کورونا انفیکشن کے ساتھ ساتھ موسمی بخار بھی اپنی تباہی ظاہر کر سکتی ہے اور یہ صورت حال خطرناک ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

کورونا انفیکشن کے لگاتار بڑھ رہے معاملوں سے پوری دنیا پریشان ہے۔ کئی ممالک میں تو کورونا کا اثر ختم ہونے کے بعد دوبارہ اس کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے، اور کچھ ممالک میں اس وائرس نے تباہی کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے۔ اس مشکل دور میں سائنسدانوں نے مزید ایک بری خبر دی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سردیوں میں دنیا کو 'ٹوئن ڈیمک' یعنی 'دوہری وبا' کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

صحت کے شعبہ سے جڑے ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کورونا انفیکشن کے ساتھ ساتھ موسمی بخار بھی اپنی تباہی ظاہر کر سکتی ہے۔ 'نیویارک ٹائمز' میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سردیوں کے موسم میں موسمی بخار کافی عام بیماری ہے، لیکن زیادہ تر اسپتال اس کے مریضوں سے بھرے رہتے ہیں۔ حالانکہ یہ سال گزشتہ سالوں کے مقابلے کافی مختلف ہے اور سبھی اسپتال پہلے ہی کووڈ-19 کے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں، اس لیے موسمی بخار کے مریضوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


اس درمیان ایک سوال یہ کھڑا ہو رہا ہے کہ کورونا انفیکشن اور موسمی بخار کی شروعاتی علامتیں یکساں ہیں، پھر ان کی شناخت فوری طور پر کیسے ہوگی؟ اس ماحول میں اسپتالوں میں بھیڑ بڑھے گی اور کنفیوزن کی حالت پیدا ہونا لازمی ہے۔ موسمی بخار سے بچنے کے لیے پہلے لوگوں کو 'فلو شاٹ' دیے جاتے تھے، لیکن اس سال ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس سے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی بخار کی علامت بھی سر درد، بلغم، گلے میں درد، بدن درد ہے۔ ایک تو یہ آسانی سے کورونا انفیکشن جیسا نظر آتا ہے، ساتھ ہی یہ کورونا انفیکشن کے خطرے کو کئی گنا مزید بڑھا دیتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ سائنسداں 'دوہری وبا' کو لے کر کافی فکرمند ہیں اور 'فلو شاٹ' پر کافی زور دے رہے ہیں۔ امریکہ کے سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے ڈائریکٹر رابرٹ ریڈفیلڈ نے بتایا کہ ہم بڑی کمپنیوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ 'فلو شاٹ' دینے کے لیے مہم چلائیں۔ کم از کم ان کے ملازمین کو یہ دستیاب کرائیں۔ سی ڈی سی ہر سال اسپتالوں کو 5 لاکھ ڈوز دیتی رہی ہے، لیکن اس سال اندیشوں کے مدنظر 9.3 ملین فلو شاٹ پہلے ہی آرڈر کر دیے گئے ہیں۔ امریکی کورونا ایکسپرٹ ڈاکٹر انتھنی فاؤچی نے بھی لوگوں کو فلو شاٹ لینے کی صلاح دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے ذریعہ آپ ایک ہی وقت پر سانس سے جڑی دو بیماریوں میں سے ایک کے خطرے سے تو آزاد ہو جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Aug 2020, 9:11 AM