ہندوستان میں کورونا کی چوتھی لہر نہیں آئے گی، بشرطیکہ...

ڈاکٹر جیکب جان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا اب کمزور ہو گئی ہے اور ’پینڈیمک‘ سے ’اینڈیمک‘ میں تبدیل ہو گئی ہے، اینڈیمک اسے کہتے ہیں جب لوگ وائرس کے ساتھ جینا سیکھ جاتے ہیں۔

تصویر ویپن
تصویر ویپن
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر اپنے آخری مرحلے میں ہے، لیکن چوتھی لہر سے متعلق خدشات کا اظہار بھی کیا جانے لگا ہے۔ کئی ایسی خبریں سامنے آئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی چوتھی لہر آئندہ جون میں آ سکتی ہے۔ اس درمیان وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر ٹی جیکب جان کورونا کی چوتھی لہر سے متعلق یہ خوشخبری سنائی ہے کہ اس تعلق سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے اور اب کورونا کی چوتھی لہر نہیں آنے والی۔

ڈاکٹر جیکب جان کا یہ دعویٰ خوش آئند ہے لیکن انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر کوئی نیا ویریئنٹ سامنے آ جائے اور ’دھماکہ‘ جیسا کچھ کر دے تو پھر چوتھی لہر سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن مستقبل قریب میں ایسا کوئی امکان دکھائی نہیں پڑ رہا۔ کورونا کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر جیکب جان نے کہا کہ میرا ماننا ہے کورونا وبا اب کمزور ہو گئی ہے اور ’پینڈیمک‘ سے ’اینڈیمک‘ میں تبدیل ہو گئی ہے۔ اینڈیمک کی حالت وہ ہے جب لوگ وائرس کے ساتھ جینا سیکھ جاتے ہیں اور اس سے نمٹنے کے لیے ان کے جسم میں اینٹی باڈی بن جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔