تبلیغی اجتماع :’’اے اللہ ہماری جان ، مال ،عزت و آبرو کی حفاظت فرما ‘‘

دُعا کے ساتھ اورنگ آباد سہ روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر

سہ روزہ تبلیغی اجتماع کے آخری دن دعا کے وقت کا منظر 
سہ روزہ تبلیغی اجتماع کے آخری دن دعا کے وقت کا منظر
user

قومی آوازبیورو

اورنگ آباد26؍ فروری :(سیف الدین رفیق ) اے اللہ ہم گناہوں کے سمند ر میں ڈوبے ہوئے ہیں ، ہمارے گناہوں اور ہماری خطائوں کو معاف فرما۔ اپنی رضا والے کام میں ہماری مدد فرما ، تقویٰ عطا ئ فرما، صبر عطا ئ فرما، اے اللہ امت کو دین کا داعی بنادے ، صحابہ کی طرح دین کی محنت کے لیے ہمیں قبول فرما ، اے اللہ مال ودنیا کی محبت ہمارے دلوں سے نکل کر دین کی طرف ہمارا رخ کردے ، اے اللہ ہم سب کو دین کے کاموں کے لیے قبول فرما ۔ اے اللہ نبی ﷺ کی امت جو ،وجود میں آئی تھی ، اے اللہ ا غیار کی نظریں اس امت پر جمی ہوئی ہیں ، اے اللہ احکام شریعت میں مداخلت اور احکام طریقت میں مداخلت اور روکاوٹیں پید ا ہونے لگی ہیں ، اے اللہ تیرے نبی کی امت خراب حالات سے گزررہی ہے ،اے اللہ کرم فرما ،اے اللہ رحم فرما ،ان حالات سے نکال کر ثابت قدمی عطائ فرما ۔یہ دُعا امیر تبلیغی جماعت مولاناسعد کاندھلوی نے اورنگ آباد کے لمبے جلگائوں میںمنعقدہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع کے اختتام پر کی ۔ مولانانے دُعا کرتے ہوئے فرمایا : اے اللہ قدم قدم پر ہماری نصرت فرما ،اے اللہ قدم قدم پر ہماری رہبری فرما، اے اللہ امت کے ایمان کی اعمال کی ، اخلاق کی ، معاشرے کی اور جان و مال کی حفاظت فرما ۔اے اللہ ہم اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں، کرم فرما ، رحم فرما ، ہمیں معاف فرما ۔ ذکر ، فکر ، پرحسن عبادت پر ہماری مدد فرما ۔ اے اللہ ہمارے یہاں جمع ہونے کو قبول فرما ، ہمارے ایمان پر فضل فرما ، ہم قدم قدم پر تیری نصرت کے طلب گار ہیں، ہدایت کی بھیک مانگتے ہیں ، ہمیں ہدایت عطا ئ فرما ۔ امت مسلمہ کے دلوں میں تعلیم اور ہدایت کو روشن کردے ، اے اللہ اس امت کواُس طرح جمع کردے جس طرح تیرے نبی ﷺ نے کیا تھا ۔ اے اللہ ملت کے لیے دعوت کے راستے کھول دے ۔ بیماروں کو شفا عطا ئ فرما ، قرض داروں کو قرض سے نجات عطا ئ فرما ، پریشاں حالوں کی پریشانیوں کو دور فرما ،ہماری دُعائوں کو قبول فرما اور جن لوگوں نے دُعا کرنے کے لیے کہا ہے ان کی بھی دُعا ئوں کو قبو ل فرما اور دین والی زندگی گزارنے والا بنا دے اور آخرت میں کامیابی نصیب فرما ۔(آمین ) مولانا سعد نے ۳۷ منٹ تک اللہ کے حضور دُعا کی، شرکائ آمین کی صدا لگا رہے تھے اوراپنے پروردگار کو راضی کرنے کے لیے نم آنکھوں سے اور زور زور سے رورہے تھے ۔ اجتماع کے دوسرے دن رات سے اجتماع کے اختتام تک لاکھوں کی تعدا دمیں مندوبین اجتماع گاہ کے کونے کونے میں نظر آئے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔