سشما سوراج تو نہیں لیکن دو مرکزی وزراء پاکستان جائیں گے

شاہ محمود قریشی نےسشما سوراج کو کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی خصوصی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آمد کی دعوت دے تھی لیکن سشما اپنی مصروفیت کی وجہ سے شرکت نہیں کر پائیں گی۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کا دعوت نامہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے پہلے سے طے پرگرام کی وجہ سے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت نہیں کع پایں گی لیکن ان کے دو وزرأ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

ادھر کل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کی جانب سے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کو اس خصوصی راہداری کو کھولنے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے اٹھائیس نومبر کی تقریب کا دعوت نامہ دہلی حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سشما سوراج کے ساتھ ساتھ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ اور سابق بھارتی کرکٹر نوَجوت سنگھ سدھو کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

قبل ازیں بھارت نے اپنی ریاست پنجاب کی سرحد کے قریب پاکستانی علاقے میں واقع گرودوارہ دربار صاحب تک سکھ یاتریوں کو رسائی دینے کے لیے ایک خصوصی راہداری قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اس بھارتی فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔ سرحد پر پاکستانی حدود میں وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے خصوصی راہ داری گیٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

نوَجوت سنگھ سدھو نے پاکستانی کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے کے اعلان پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا، ’’اس مثبت اقدام کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، ہمارے لیے یہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔۔۔ یہ انسانیت کے لیے ایک بڑی خدمت ہے۔‘‘ واضح رہے سدھو نے پاکستانی دعوت نامہ کو بھی قبول کر لیا ہے۔

واضح رہے سکھ برادری پاکستان کو اپنے مذہب کی جائے پیدائش سمجھتے ہیں۔ سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک سن 1469ء میں لاہور کے قریب واقع ننکانہ صاحب میں پیدا ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Nov 2018, 8:08 AM