حیدر آباد: امتحان سنٹر پر دو منھ والا سانپ نکلنے سے افراتفری

ڈیوٹی پر تعینات اے ایس آئی اور کانسٹبلوں کی کوششوں سے پکڑ کر محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا گیا ہے لیکن طلبا کے سرپرستوں کا کہنا ہے کہ وہاں پر 3-2 سانپ کے بل موجود ہیں جسے توڑا جانا چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: امتحانی مرکز پر دو منہ کے سانپ کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی ۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے کاغذ نگر ٹاون کے سرکاری جونیر کالج میں پیش آیا۔ اس کالج میں 780 طلبہ زیرتعلیم ہیں جہاں سالانہ امتحانات ہورہے ہیں۔

اس کالج میں سانپ کےبل سے دو منہ کا سانپ اچانک نکل آیا جس سے سنسنی پھیل گئی تاہم فوری طورپر وہاں ڈیوٹی پر تعینات اے ایس آئی انور،کانسٹبل انل کمار،کانسٹبل تروپتی نے اس سانپ کو پکڑ لیا اور بعد ازاں اس کو محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے حوالے کردیاگیا۔اس کالج میں دو، تین سانپ کے بل ہیں ۔زیر تعلیم طلبا نے مطالبہ کیا کہ عہدیدار ان سانپوں کے بلوں کو توڑنے کے اقدامات کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔