پوری حکومت گجرات میں بیٹھی ہے:شتروگھن

بی جے پی رہنما شترو گھن سنہا نے ای وی ایم اور مرکزی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں

رکن پارلیمنٹ شترو گھن سنہا 
رکن پارلیمنٹ شترو گھن سنہا
user

یو این آئی

بھارتیہ جنتا پارٹی کےسینئرلیڈر اور رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)پر سوال اٹھارہی اپوزیشن پارٹیوں کی آوازمیں آوازملاتےہوئے آج کہا کہ ان سوالوں سےبی جے پی کی شبیہ خراب ہوئی ہے اور حکومت کو یقینی بناناچاہئے کہ ای وی ایم میں کسی طرح کی گڑ بڑ نہ ہو۔
مسٹر سنہانے سوشل میڈیاپر اپنی سلسلہ وار پوسٹ میں حیرانی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ پوری حکومت اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی بنانے کے لئے گجرات میں بیٹھی ہے ۔انھوں نے طنزکرتےہوئے امید ظاہر کی کہ ملک چلانے کے لئے جلد ہی ’گھرواپسی ‘ہوگی۔ انھوں نے کہا ’’ہماری جیت یقینی بنانے کے لئے پوری حکومت گجرات میں بیٹھی ہے ،لیکن انتخابی عمل کےمدنظر یہ یقینی بنایا جانا چاہئے کہ ای وی ایم اور وی وی پیٹ میں کسی طرح کی گڑ بڑ نہ ہو۔اس کا الزام پارٹی پر لگتاہے اور ہماری شبیہ خراب ہوتی ہے ۔‘‘

بی جے پی لیڈر نے آگے لکھا ،’’کیا یہ صحیح ہے کہ پوری حکومت ، مرکزی وزارتوں کا عملہ اور وزرا انتخابات اور انتخابی کمیشن پر نظر رکھنے کے لئے گجرات میں بیٹھے ہیں ۔اصل سوال یہ ہے کہ ملک چلانے کے لئے دہلی ’گھرواپسی ‘کب ہوگی۔‘‘

انھوں نے لکھا’’امید اور دعاکرتاہوں کہ گھرواپسی جلد ہو۔پارلیمنٹ اجلاس بھی تاخیرسے شروع ہورہاہے ۔محترم یہ یاد رکھئے کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے ہم نے بھی اس طرح کے معاملے میں پارلیمنٹ کی کارروائی کو مہینوں متاثر کیا ہے اور اب ہم سرکارکے کام کاج میں خلل ڈالنے کا اپوزیشن پر الزام لگارہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔