بی جے پی کی طرح شرد پوار بھی حزب اختلاف میں پھوٹ ڈالنا چاہتے ہیں: شیو سینا
پوار کا بیان مایوسی کی طرف اشارہ ہے، اس لیے کوشش ہونی چاہئے کہ اپوزیشن محاذ بنانے کی کوشش کرے تاکہ ملک میں سیکولرزم اور جمہوریت کی بقا ہوسکے۔

ممبئی: ملک میں لوک سبھا کے 2019میں ہونے والے انتخابات سے قبل حزب اختلاف کی پارٹیوں پر مشتمل تیسرے محاذ کی تشکیل ممکن نہیں ہے ،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شردپوار کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیوسینا چیف ادھوٹھاکرے نے اپوزیشن سے کہا ہے کہ وہ اس معاملہ میں چونکنا رہیں۔
شیوسینا کےترجمان سامنا میں شائع اداریہ میں اودھونے کہا ہے کہ تیسرے محاذ کی قیادت نہ ملنے کی وجہ سے پوار کو تیسرے محاذ کی تشکیل میں رکاوٹ نظر آرہی ہے۔ دراصل بی جے پی کے ایجنڈے میں اپوزیشن کے درمیان پھوٹ ڈالنا ہے اور شردپوار نے بھی یہی راہ اپنائی ہے ،اس لیے حزب اختلاف کو اس تعلق سے چوکنا رہنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ 2019میں حزب اختلاف میں پھوٹ برقراررکھنے کے لیے بی جے پی کی سرگرمیاں جاری ہیں اور اپوزیشن اتحاد بھی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک محاذ کی قیادت پر اتفاق ہوجائے ۔کیونکہ محاذ کی قیادت اسی کو سونپی جائے گی جووزیراعظم کا امیدوار ہوگا۔
ادھونے مزید کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس نے گجرات اور کرناٹک انتخابات میں بی جے پی کو کافی نقصان پہنچایا ہے ،لیکن ان کی قیادت پر پوار اور کئی دیگر لیڈر رضامند نہیں ہورہے ہیں۔پوار کا بیان مایوسی کی طرف اشارہ ہے ،اس لیے کوشش ہونا چاہئے کہ اپوزیشن محاذ بنانے کی کوشش کرے تاکہ ملک میں سیکولرز م اور جمہوریت کی بقا ہوسکے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔