مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں تصویر کشی اور ویڈیو گرافی پر پابندی

سعودی حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اب کسی قسم کی تصویر کشی اور ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی

مسجد نبوی 
مسجد نبوی
user

قومی آوازبیورو

ریاض :غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے تمام غیرملکی سفارتخانوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں آنے والے اپنے معتمرین اور عازمین حج کو منع کریں کہ اپنے موبائل یا کیمروں سے سیلفیاں اور تصاویر نہ بنائیں۔ سعودی حکومت کے مطابق یہ فیصلہ 12نومبر کو لیا گیا اور اس کا مقصد سلامتی اور زائرین کی سہولت ہے۔

حکام کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سعودی وزارت حج کا یہ بھی کہنا ہے کہ حرمین شریفین اور مسجد نبوی میں تصاویر و ویڈیوز پر پابندی اس لئے عائد کی گئی کہ معتمرین اور حجاج کرام اپنا قیمتی وقت تصویروں پر ضائع کردیتے ہیں جس کی وجہ سےدیگر لوگوں کی عبادات میں بھی خلل پیدا ہوجاتا ہے، چونکہ زائرین مسجد حرام اور مسجدنبوی کے اندر اور باہر تصاویر لیتے رہتے ہیں اور ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوسکتا ہے لہذا تمام زائرین لاگو کئے گئے قانون پر سختی سے عمل پیرا ہوں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے افراد کے موبائل فون، کیمرے ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔

ویسے تصویر کشی اور ویڈیو گرافی کے تعلق سے علماء نے پہلے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ عبادت کے مقامات ہیں، سیاحت کے نہیں۔ ادھر یہ بھی حقیقت ہے کہ خلیج اور خاص طور سے سعودی عرب میں جو سیاسی حالات ہیں اس کی وجہ سے وہاں سلامتی کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور ان بڑھے خطرات کی روشنی میں سعودی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہ۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Nov 2017, 8:54 AM