جی ڈی اگروال کے انتقال پر راہل گاندھی کا اظہارِ رنج وغم

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ماں گنگا کے سچے سپوت پروفیسر جی ڈی اگروال دنیا میں رہے، انھوں نے گنگا کے تحفظ کے لیے اپنی جان دے دی۔ ہم ان کی لڑائی کو آگے تک لے کر جائیں گے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرجے رام رمیش نے معروف ماہر ماحولیات جی ڈی اگروال کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔ مسٹر گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ’’ماں گنگا کے سچے سپوت پروفیسر جی ڈی اگروال اب نہیں رہے ۔انھوں نے گنگا کے تحفظ کے لئے اپنی جان دے دی ۔ہم انکی لڑائی آگے لے جائیں گے ۔‘‘

مسٹر رمیش نے بھی پروفیسر اگروال کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا،’’میں پروفیسر جی ڈی اگروال کے شہید ہونے سے سخت ناراض ہوں ۔میں انھیں طویل عرصہ سے جانتاہوں ۔میں 2009سے 2011تک جب وزیرماحولیات تھا تو برابر ان سے ملتاتھا۔میرے تئیں انکا برتاؤ بہت اچھاتھا۔وہ نرمل گنگا کے لئے ہی نہیں بلکہ اویرل گنگا کے ناقابل تسخیر مجاہد تھے ۔یہ میری خوش قسمتی تھی کہ مجھے گنگا کے مخرج سے آگےکسی روک ٹوک کے بغیر اسکے بہاؤ کو یقینی بنانے کی غرض سے انکی تجاویز کو نافذ کرنے کا موقع ملا۔میں انکے عزم وحوصلہ کو سلام کرتاہوں ۔‘‘

واضح رہے کہ آئی آئی ٹی کانپور کے سابق پروفیسر جی ڈی اگروال (سوامی سانند )گنگا کی صفائی اور کسی روک ٹوک کے اسکے بہاؤ کے لئے اتراکھنڈ کے ہری دوار میں 111دن سے بھوک ہڑتال کررہے تھے اور جمعرات کو انکا انتقال ہوگیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔