پاکستان سے کشیدگی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کا روس دورہ معطل، وکٹری پریڈ میں نہیں ہوگی شرکت!
دوسری جنگ عظیم میں سوویت یونین کی نازی جرمنی پر فتح کی سالگرہ کے پیش نظر وکٹری پریڈ ڈے کا انعقاد ہوتا ہے۔ وکٹری ڈے پریڈ کا موقع روس کے لیے ہمیشہ ہی خاص رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی / آئی اے این ایس
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا روسی دورہ معطل ہو گیا ہے۔ نریندر مودی روس کی ’وکٹری پریڈ‘ میں روسی صدر ولادمیر پوتن کے ساتھ شامل ہونے والے تھے۔ ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ روسی دورے کی معطلی کی اصل وجہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان سے ہونے والی کشیدگی ہے۔ روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پی ایم مودی کا دورہ معطل ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی 9 مئی کو ماسکو میں ہونے والی وکٹری ڈے پریڈ میں شامل ہونے والے تھے۔ دونوں ممالک اس دورے کو لے کر کافی پرجوش تھے، لیکن کچھ روز قبل ہی اسے معطل کرنے کی اطلاع ملی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جگہ پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ دوسری جنگ عظیم میں سوویت یونین کی نازی جرمنی پر فتح کی سالگرہ پر وکٹری پریڈ ڈے کا انعقاد ہوتا ہے۔ وکٹری ڈے پریڈ کا موقع روس کے لیے ہمیشہ ہی خاص رہا ہے۔ لیکن اس بار دوسری جنگ عظیم کی فتح کو 80 سال مکمل ہو رہے ہیں، اس لیے جشن بھی بڑے پیمانے پر ہوگا۔ اس موقع پر روس کی فوج راجدھانی ماسکو میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتی ہے۔ یہ ہندوستان کی ری پبلک ڈے کی طرح ہی ہوتا ہے۔
وزیر اعظم مودی کے علاوہ روس نے دنیا کے کئی دیگر رہنماؤں کو بھی اس موقع پر مدعو کیا تھا۔ ان میں سے ایک چین کے صدر شی جنپنگ ہے، جو تاریخ میں روس جیسا کمیونسٹ ملک رہا ہے۔ حکومت ہند کی جانب سے روسی دورے کی معطلی پر کوئی سرکاری بیان اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح ہو کہ وزیر اعظم مودی نے آخری دفع جولائی 2024 میں روس کا دورہ کیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔