نہیں پہنچی ایمبولنس تو رشتہ داروں نے حاملہ کو کندھے پر اٹھا کر پہنچایا اسپتال

کیرالہ کے پال گھاٹ میں حاملہ قبائلی خاتون کو اس کے رشتہ داروں نے کندھے پر اٹھا کر پہلے ندی پار کرائی اور جب کافی دیر انتظار کے بعد ایمبولنس نہیں آئی تو کندھے پر اٹھا کر اسپتال پہنچایا ۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کیرالہ میں پال گھاٹ کی قبائلی بستی اٹاپڈی گاؤں سے صحت انتظامیہ کی ایک شرمناک تصویر سامنے آئی ہے۔ یہاں پر قبائلی خاتون کو دوران حمل تکلیف ہونے کے بعد ایمبولنس نہیں مل سکی جس کے بعد خاتون کے گھر والوں نے کندھے پر اٹھا کر اسپتال پہنچایا۔

یہ واقعہ 5 جون کی دوپہر کا بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے گاؤں سے خاتون کو چادر میں لپیٹ کر پہلے ندی پار کرائی اور پھر سڑک تک پہنچے۔ سڑک پر پہنچنے کے بعد وہ کافی دیر تک ایمبولنس کا انتظار کرتے رہے، لیکن موقع پر ایمبولنس نہیں پہنچی۔ تکلیف بڑھنے کے بعد خاتون کے رشتہ داروں نے اسے کندھے پر اٹھایا اور پیدل چلتے ہوئے اسپتال پہنچے۔ بدھ یعنی 6 جون کو خاتون نے اسپتال میں ایک بچی کو جنم دیا ہے۔

یہ پورا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد جب محکمہ صحت کے افسران سے اس متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے معاملے کی جانکاری نہ ہونے کی بات کہی۔ حالانکہ کچھ افسران کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس وقت خاتون کے گھر والے ایمبولنس کا انتظار کر رہے تھے اس وقت ایمبولنس میں مرمت کا کام چل رہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔