پرینکا گاندھی کا دورۂ پوروانچل 21 فروری سے، پارٹی کارکنان میں جوش

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پرینکا گاندھی وارانسی دورے کے دوران پلوامہ حملے میں ریاست کے شہید سی آر پی ایف جوانوں کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان سے تعزیت کا اظہار کریں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس کی نومنتخب جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی وڈرا 21 فروری سے پریاگ راج اور وارانسی سمیت پوروانچل علاقے کا دورہ کر سکتی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے لکھنؤ میں پارٹی کارکنان و لیڈران سے میراتھن میٹنگ کے بعد پرینکا اس بار اپنے دورے کا آغاز پریاگ راج میں کمبھ سے کریں گی۔

کانگریس کے باوثوق ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ محترمہ گاندھی وارانسی دورے کے دوران پلوامہ حملے میں ریاست کے شہید سی آر پی ایف جوانوں کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان سے تعزیت کا اظہار کریں گی۔ پرینکا کے دورے پیش نظر پریاگ راج میں واقع پرینکا کے آبائی گھر ’آنند بھون‘ کو پوری طرح سے سجایا گیا ہے جبکہ کمبھ میں سیوادل کیمپ لگانے کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔پریاگ راج دورے کے بعد پرینکا وارانسی کا دورہ کریں گی اور 28 فروری کو احمدآباد میں کانگریس کارکنوں کی اپنی پہلی میٹنگ میں شریک ہوں گی۔ اس دورے کے امکانات کے پیش نظر پارٹی کارکنان میں کافی جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔

آل انڈیا گانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری اپنے وارانسی دورے کے دوران ’کاشی وشوناتھ مندر‘ کا درشن کرنے کے ساتھ ساتھ ایک روڈ شو بھی کر سکتی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یو پی کانگریس میں نئی جان پھونکنے کے لئے کانگریس اعلی کمان نے یو پی کے 80 پارلیمانی حلقوں میں سے 41 کی ذمہ داری پرینکا گاندھی واڈرا کو اور 39 کی ذمہ داری جیوتی رادتیہ سندھیا کو دی ہے۔ دونوں نے نئی ذمہ داری ملنے کے بعد لکھنؤ اپنے پہلے دورے کے دوران اس بات کے اشارے دئے تھے کہ ابھی وہ تنظیم کے بارے میں معلومات حاصل کرر ہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرہے ہیں کہ 2019 کے عام انتخابات کے پیش نظر پارٹی اکائی میں کن تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔