دہلی: غیر ملکی شہریوں کو گھر کرایہ پر دینے سے متعلق پولیس کی گائیڈلائنس جاری، عدم تعمیل پر ہوگی قانونی کارروائی

کسی غیر ملکی شہری کو روم یا جائیداد کرائے پر دینے سے قبل اس کے متعلق مکمل معلومات مقامی پولیس اسٹیشن میں جمع کرانا لازمی ہے، تاکہ اس کے بیک گراؤنڈ کی تصدیق کی جا سکے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی پولیس / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی پولیس / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی پولیس نے غیر ملکی شہریوں کو گھر یا ہوٹل کرایہ پر دینے سے متعلق اہم گائیڈلائنس جاری کی ہے۔ پولیس نے جائیداد کے مالکان اور ہوٹل انتظامیہ کو زور دے کر کہا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو کرائے پر جائیداد دینے سے قبل قانونی طریقہ کار کو یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں کچھ ضروری اصول بنائے گئے ہیں، جن کی عدم تعمیل پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔

دہلی پولیس کے ’اے ڈی سی پی‘ پی آر او سنجے تیاگی نے بتایا کہ جائیداد کے مالکان کو کچھ قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔ جیسے ایف آر آر او کو اطلاع دینا، اگر کوئی جائیداد کا مالک اپنی جائیداد کسی غیر ملکی شہری کو کرائے پر دیتا ہے تو اسے غیر ملکیوں کے علاقائی رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) کو اس کے سلسلے میں مطلع کرنا ہوگا۔ جائیداد اور ہوٹل کے مالکان کو ایک مہمانوں کا رجسٹر رکھنا ہوگا، جس میں غیر ملکی شہریوں کی مکمل تفصیلات درج ہوں، یہ رجسٹر پولیس یا رجسٹریشن افسر کے معائنہ کے لیے دستیاب ہوں۔ کسی غیر ملکی شہری کو روم یا جائیداد کرائے پر دینے سے قبل اس کے متعلق مکمل معلومات مقامی پولیس اسٹیشن میں جمع کرانا لازمی ہے، تاکہ اس کے بیک گراؤنڈ کی تصدیق کی جا سکے۔


غیر ملکی شہری (ترمیم) آرڈر 2016 اور غیر ملکیوں کے ایکٹ کے سیکشن 7 کے تحت، جائیداد کے مالکان کو 24 گھنٹے کے اندر فارم ’سی‘ پُر کر کے ایف آر آر او پورٹل پر آن لائن معلومات جمع کرانی ہوگی، اس میں قومیت، رابطہ نمبر، سفر کا مقصد، قیام کی مدت اور ویزا کی تفصیلات ہوں۔ دہلی پولیس نے واضح کر دیا ہے کہ اگر کوئی ہوٹل یا جائیداد کا مالک مذکورہ بالا قوانین پر عمل نہیں کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پولیس نے تمام جائیداد کے مالکان سے زور دے کر کہا ہے وہ ان قوانین پر عمل کریں اور پولیس انتظامیہ کا تعاون کریں، تاکہ سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔