وزیراعظم نریندر مودی آج شام چار بجے قوم سے خطاب کریں گے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

30 Jun 2020, 6:02 AM

وزیراعظم نریندر مودی آج شام چار بجے قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی آج شام چار بجے قوم سے خطاب کریں گے۔انلاک 1 کے آخری دن وزیرا عظم قوم سے خطاب کریں گے ۔ اس دوران ملک کئی مسائل سے دو چار ہے۔ ملک کے عوام پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ سے پریشان ہیں ، چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر تصویر صاف نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں بے چینی ہے ساتھ میں کورونا کے معمالوں میں شدید اضافہ کی وجہ سے پورے ملک میں خوف کا ماحول ہے۔ عوام کو امید ہے کہ وزیر اعظم ان تمام مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ حزب اختلاف ان سب مسائل پر عوام کے بیچ جا رہی ہے اور حکومت سے جواب مانگ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔