پی ایم مودی 2 روزہ کویت دورہ پر کل ہوں گے روانہ، اسپورٹس کمپلیکس میں 5000 ہندوستانیوں کو کریں گے خطاب
وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز العبدللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں تقریباً 5000 ہندوستانیوں کو خطاب کریں گے، پی ایم مودی اس کے بعد گلف کپ فٹبال کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

پی ایم مودی / آئی اے این ایس
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی 2 روزہ دورہ پر کویت جانے والے ہیں۔ وزیر اعظم کی روانگی کل ہونے والی ہے اور 21 و 22 دسمبر کو وہ کویت میں مختلف تقاریب کا حصہ بنیں گے۔ امیر کویت کی دعوت پر ان کا یہ دورہ ہو رہا ہے جو کئی معنوں میں تاریخی ہے۔ 42 سالوں بعد کسی وزیر اعظم کا یہ دورۂ کویت ہے۔ پی ایم مودی کا کویت دورہ دو فریقی تعلقات کے نظریہ سے کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق کویت میں 10 لاکھ ہندوستانی موجود ہیں۔ وزیر اعظم ہندوستانی طبقہ کے لوگوں سے ملاقات بھی کرنے والے ہیں اور لیبر کیمپ کا بھی دورہ کریں گے تاکہ ان کو یہ پیغام جائے کہ حکومت ہند کی ترجیحات میں وہ لوگ بھی شامل ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پی ایم مودی ہفتہ کے روز العبداللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں تقریباً 5000 ہندوستانیوں کو خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم اس کے بعد گلف کپ فٹبال کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔
22 دسمبر کو بھی پی ایم مودی کی مصروفیت کویت میں کافی رہنے والی ہے۔ اتوار کے روز سرکاری پروگرام ہوگا جس میں قطر کے امیر اور ولی عہد سے ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات کے دوران مختلف ایشوز پر بات چیت ہوگی۔ وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران کے مطابق سرمایہ کاری سے لے کر کئی اہم موضوعات پر بات چیت ہونے کے آثار ہیں۔ پی ایم مودی کے اس دورۂ کویت سے دو فریقی تعلقات ایک نئی اونچائیوں پر پہنچ سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔