پی ایم مودی کا برونئی میں ولی عہد حاجی المہتدی نے کیا استقبال، ایک بچی کو دیا آٹوگراف

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ’’برونئی دارالسلام پہنچ گیا۔ مختلف پروگراموں کے دوران ان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر توجہ مرکوز کیا جائے گا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>برونئی میں پی ایم مودی کا استقبال، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/narendramodi">@narendramodi</a></p></div>

برونئی میں پی ایم مودی کا استقبال، تصویر@narendramodi

user

قومی آوازبیورو

وزیر اعظم نریندر مودی آج برونئی دورہ پر پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ مہاجر ہندوستانیوں کے ایک گروپ نے گرمجوشی کے ساتھ پی ایم مودی سے ملاقات بھی کی اور ایک ہوٹل میں بچوں سے بھی ان کی ملاقات کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ ویڈیو میں پی ایم مودی بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے اور چھوٹے بچوں کو گود میں لیتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک بچی نے انھیں اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوئی اسکیچ (تصویر) تحفے میں پیش کی۔ پی ایم مودی نے اس بچی کو اپنا آٹوگراف بھی دیا۔

پی ایم مودی آج جب برونئی دارالسلام پہنچے تو ایئرپورٹ پر ولی عہد شہزادہ حاجی المہتدی باللہ نے ان کا خیر مقدم کیا۔ پی ایم مودی نے اس تعلق سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ بھی کیا، جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’برونئی دارالسلام پہنچ گیا۔ ہمیں ہمارے ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا انتظار ہے، خصوصاً تجارتی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے میں۔ میں ولی عہد شہزادہ ہز رائل ہائنیس پرنس حاجی المہتدی باللہ کا ایئرپورٹ پر میرا استقبال کرنے کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی دو دنوں میں برونئی دارالسلام اور سنگاپور کا دورہ کریں گے۔ اس دورہ کے تعلق سے پی ایم مودی کا کہنا ہے کہ ’’میں عزت مآب سلطان حاجی حسن البلقیہ سے ملاقات کے لیے پُرجوش ہوں۔ میں سنگاپور میں صدر تھرمن شنمگ رتنم، وزیر اعظم لارنس وونگ، سینئر وزیر لی سین لونگ اور ایمریٹس سینئر وزیر گوہ چوک ٹونگ کے ساتھ بات چیت کروں گا۔ ہم اہم شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔