پوری دنیا نے منایا ’نیا سال‘، آتش بازی کے ساتھ 2026 کا کیا استقبال

ہندوستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال کا جشن پورے جوش و خروش سے منایا گیا۔ نئے سال کا استقبال آتش بازی سے کیا گیا۔ پورا ملک جشن میں ڈوبا ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان بھر میں نئے سال 2026 کا شاندار استقبال کیا گیا۔ رات کے 12 بجتے ہی جشن کا آغاز ہو گیا۔ لوگوں نے نئے سال کا استقبال دل کھول کر کیا۔ نئے سال کا جشن منانے اتراکھنڈ کے منالی میں بڑی تعداد میں سیاح پہنچے ۔ جہاں بڑے ہجوم کو دیکھا جا سکتا ہے۔ نئے سال کا جشن منانے کے لیے بنگلورو، کرناٹک کے ایم جی روڈ پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔

دنیا بھر میں نئے سال کی پہلی تقریبات کا آغاز کریباتی کے جزائر کریتیماتی اور نیوزی لینڈ میں ہوا۔ نیوزی لینڈ کے چیتھم آئی لینڈ میں بھی جشن کا سماں دیکھا گیا۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہاربر برج پر آتش بازی کے ساتھ جشن منایا گیا۔چین میں بھی نئے سال کا آغاز پورے جوش و خروش سے ہوا۔ جیسے ہی گھڑی میں 12 بجے، ملک بھر میں جشن کا آغاز ہوا۔ سنگاپور میں نئے سال کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ لوگوں نے نئے سال کا استقبال آتش بازی سے کیا۔ لوگ جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔


جنوبی کوریا اور شمالی کوریا میں بھی لوگ نئے سال کا جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ یہاں کی سب سے بڑی گھنٹیاں نئے سال کی آدھی رات کو 12 بجے بجتی ہیں۔ جاپان میں نئے سال کا دن منایا گیا، جہاں لوگوں نے پرجوش انداز میں نئے سال کا استقبال کیا۔ وہ یہاں گھنٹیاں بجاتے ہیں جو ایک روایتی رسم ہے۔ 31 دسمبر کو اومیساکا کہا جاتا ہے۔ بدھ مت کی روایت کے مطابق مندروں میں گھنٹیاں بجائی جاتی ہیں۔

46 قبل مسیح میں جولیس سیزر نے جولین کیلنڈر متعارف کرایا۔ اس کیلنڈر کے تحت سال کی طوالت طے کی گئی۔ لیپ ایئر کا نظام بھی متعارف کرایا گیا۔ یکم جنوری کو نئے سال کا دن قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی یکم جنوری سے نیا سال منانے کی روایت صدیوں پہلے شروع ہوئی تھی۔