ہندوستانی فوج سے پاکستان اب بھی خوفزدہ، اپنے لوگوں کو کیا مستعد

پاکستانی فضائیہ کے سربراہ مجاہد خان نے ہندوستان-پاکستان کے درمیان جنگ جیسے حالات کو دیکھتے ہوئے سبھی کو مستعد رہنے کے لیے کہا ہے۔ انھوں نے فضائیہ سے کہا کہ ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے اس لیے مستعد رہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستانی فضائیہ کے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے فضائیہ کو ہوشیا ر کیا ہے کہ ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے اور انہیں کسی بھی طرح کے چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ اخبار ’دی ڈان‘ کے مطابق فضائیہ کے سربراہ نے کہاکہ ہم مکمل عاجزی کے ساتھ اپنا سر جھکاتے ہیں اور اس سب سے بڑی طاقت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے مشکل وقت میں ہمیں مضبوطی دی۔ ان کا اشارہ گزشتہ ہفتہ ہندستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی کی طرف تھا۔

ائیر چیف مارشل نے کہاکہ یہ چیلنج اب تک پوری طرح ختم نہیں ہوا ہے اور ہمیں اپنی تیاری رکھنی چاہئے۔ ہمیں سرحد پار سے ہونے والے کسی بھی حملے کے لئے مکمل طورپر ہوشیار رہنا ہے۔ خیال رہے کہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں 14فروری کو ہندستانی فوجی دستہ سی آر پی ایف کے جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی اسی کے پیش نظر ائیر چیف مارشل خان نے کہا تھا کہ پاکستانی فضائیہ دشمن کے کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔