روس: وائرس متاثرین کے علاج میں کام آنے والی دواؤں کی سپلائی کرنے کے لیے تیار

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

29 Jun 2020, 9:06 AM

روس: وائرس متاثرین کے علاج میں کام آنے والی دواؤں کی سپلائی کرنے کے لیے تیار

روس کورونا وائرس (کووِڈ۔19) کی وبا کے دوسرے دور کے خطرے کے پیش نظر عالمی بازار میں اس کے متاثرین کی علاج میں کام آنے والی دواؤں کی سپلائی کے لیے تیار ہے۔ وزیر صحت میخائل مُراشکو نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ مراشکو نے ایک آن لائن ہیلتھ کیئر ایوینٹ میں کہا، ’کورونا وبا کے دوسرے دور کے خطرے کے پیش نظر روس عالمی بازار میں ہائیپرسیٹو کانیمیا کے علاج میں کام آنے والی دوا، ٹیسٹ کٹ اور دیگر وائرس کو روکنے والی دواؤں کی سپلائی کے لیے تیار ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ روس کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں یورپ، امریکہ اور دیگر ایشیائی ملکوں کا ساتھ دیتا رہا ہے۔

29 Jun 2020, 8:16 AM

امریکہ کے شہر کینٹکی میں احتجاج کے دوران گولی چلنے سے ایک ہلاک، ایک زخمی

امریکہ کے صوبہ کینٹکی کے شہر لوئس ویل میں احتجاج کے دوران فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
مقامی انتظامیہ نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ جیفرسن اسکوائر پارک میں احتجاجی ریلی میں فائرنگ ہفتہ کی رات 9 بجے کے قریب ہوئی۔ اطلاع ملنے کے بعد، جیفرسن کاؤنٹی شیرف کے محکمہ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور دیکھا کہ گولی سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس شدید زخمی شخص کو بچانے کے لئے اقدامات کر رہی تھی کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اس پارک میں افریقی امریکی ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن بریونا ٹیلر (26) کی موت پر احتجاج کیا جارہا ہے، جسے مارچ میں پولیس نے گولی مار دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔