حسین جہاں اب محمد شامی کے لئے دعائیں کر رہی ہیں

کرکیٹر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں آج اپنے شوہر کی سلامتی کی دعائیں مانگ رہی ہیں اور سڑک حادثہ میں شامی کے زخمی ہونے کی خبروں کے بعد دکھی ہیں۔ محمد شامی دہرادون کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

محمد شامی اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کی فائل تصویر 
i
user

قومی آواز بیورو

کرکیٹر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں اب اپنے شوہر سے ملنا چاہتی ہیں اور ان کی سلامتی کی دعائیں کر رہی ہیں۔ واضح رہے محمد شامی ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہو گئے تھے اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

محمد شامی کی زندی کبھی خوشی کبھی غم کی طرح چل رہی ہے۔ پہلے ا ن کی اہلیہ حسین جہاں نے ان کے اوپر دنیا بھر کے الزام لگائے۔ ان الزامات کے چلتے بی سی سی آئی نے ان کے کانٹریکٹ کو روک دیا تھا اور الزامت کی جانچ کی۔ جیسے تیسے ان الزامت سے وہ بری ہوئے اور ان کو کانٹریکٹ واپس ملا لیکن اس کے بعد ایک سڑک حادثہ میں وہ زخمی ہو گئے اور اب اسپتال میں ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس حادثہ کی خبر ملتے ہی ان کی اہلیہ حسین جہاں نے افسوس کا اظہار کیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سڑک حادثہ کی خبر ملنے کے بعد سے حسین جہاں صدمہ میں ہیں اور ان سے ملنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ خدا سے اپنے شوہر کی سلامتی کی دعا کر رہی ہیں۔

بتایا جا تا ہے کہ حسین جہاں نے کہا ہے کہ وہ شامی کے لئے کبھی بھی برا نہیں چاہتی ہیں۔ غور طلب ہے کہ ہفتہ کی رات محمد شامی دہرادون سے نئی دہلی آ رہے تھے لیکن راستے میں ان کی کار کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں شامی کے سر میں چوٹ لگی تھی جس کی وجہ سے ان کے سر میں ٹانکے لگے تھے اور اب وہ دہرادون کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Mar 2018, 6:17 AM