اب ’جی میل‘ ہوا ڈاؤن، ای-میل بھیجنے میں ہو رہی پریشانی، سوشل میڈیا پر شکایتوں کا انبار

فیس بک، انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے کے بعد گوگل کی ای میل سروس ’جی میل‘ استعمال کرنے والے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

فیس بک، انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے کے بعد گوگل کی ای میل سروس ’جی میل‘ استعمال کرنے والے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خبروں کے مطابق گوگل کی مفت ای میل سروس ’جی میل‘ منگل کو ہندوستان کے کچھ حصوں میں بند ہو گئی، کیونکہ صارفین ای میل بھیجنے یا موصول کرنے میں نااہل نظر آئے۔ ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق 68 فیصد صارفین نے بتایا کہ وہ ویب سائٹ میں مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، 18 فیصد نے سرور کنکشن کی اطلاع دی اور 14 فیصد نے لاگ اِن میں ہو رہی پریشانی کے بارے میں بتایا۔

ہندوستان اور کچھ دیگر ممالک میں صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شکایت کی کہ وہ جی میل تک پہنچنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’میں میل بھیجنے یا وصول کرنے میں ناکام ہوں، جی میل ڈاؤن ہے۔‘‘ ایک دیگر صارف نے لکھا ’’مجھے لگتا ہے پھر سے جی میل کام نہیں کر رہا ہے، یا میں تنہا صارف ہوں جو مسئلہ کا سامنا کر رہا ہوں۔‘‘ اس طرح کی شکایتوں کا ایک انبار سوشل میڈیا پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ فی الحال گوگل کی طرف سے اس تعلق سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

غور طلب ہے کہ ابھی حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک بھی آؤٹیج کا شکار بنا تھا۔ فیس بک کے ساتھ ساتھ وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام بھی 6 گھنٹے سے زیادہ ڈاؤن رہا تھا۔ گزشتہ ہفتے میں یہ دو بار ڈاؤن ہو گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔