نوبل پرائز 2023: طبیعیات کے شعبہ میں آگسٹنی، فیرینس اور ہویلیر کو ملا نوبل انعام

اینی ایل ہویلیر طبیعیات کے شعبہ میں نوبل انعام حاصل کرنے والی پانچویں خاتون بنی ہیں، اب تک طبیعیات کے شعبہ میں 119 لوگوں کو نوبل انعام سے نوازا جا چکا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نوبل پرائز 2023 برائے طبیعیات کے انعام یافتگان</p></div>

نوبل پرائز 2023 برائے طبیعیات کے انعام یافتگان

user

قومی آوازبیورو

طب کے بعد طبیعیات شعبہ کے لیے بھی نول پرائز 2023 کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ طبیعیات (فزکس) کے لیے 2023 کا نوبل انعام مشترکہ طور پر پیرے آگسٹنی، فیرینس کراؤسز اور اینی ایل ہویلیر کو دیا گیا ہے۔ الیکٹرانس پر مطالعہ کے لیے یہ اعزاز تینوں سائنسدانوں کو ملا ہے۔ ایوارڈ ان تجرباتی طریقوں کے لیے دیا گیا ہے جس میں کسی شئے میں الیکٹران کی رفتار کے مطالعہ کے لیے روشنی کے ایٹوسیکنڈ پلس پیدا کیے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ اینی ایل ہویلیر طبیعیات کے اس شعبہ میں نوبل انعام جیتنے والی پانچویں خاتون بن گئی ہیں۔ اب تک طبیعیات کے شعبہ میں مجموعی طور پر 119 لوگوں کو اس خطاب سے نوازا گیا ہے۔ گزشتہ سال طبیعیات کا نوبل انعام مشترکہ طور پر الین اسپیکٹ، جان ایف کلاؤسر اور اینٹن جلنگر کو دیا گیا تھا۔ الین اسپیکٹ فرانس کے سائنسداں ہیں، جبکہ جان ایف کلاؤسر امریکہ اور اینٹن جلنگر آسٹریا کے سائنسداں ہیں۔ ان سائنسدانوں کے تجربات نے کوانٹم انفارمیشن کی بنیاد پر نئی تکنیک کا راستہ صاف کیا تھا۔


بہرحال، نوبل پرائز 2023 کے اعلانات کا سلسلہ 2 اکتوبر سے شروع ہوا ہے اور پہلے دن فیزیولوجی یا طب کے شعبہ میں کیٹالن کاریکو اور ڈرو ویسمین کو نوبل انعام دینے کا اعلان ہوا۔ انھیں نیوکلیوسائیڈ بیس ترامیم سے متعلق ان کی دریافتوں کے لیے یہ اعزاز دیا گیا۔ اس دریافت کی وجہ سے کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کے خلاف اثردار ایم آر این اے ٹیکوں کے ڈیولپمنٹ میں مدد ملی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔