سوپور میں دہشت گردانہ حملے کے دوران ایک فوجی نے بچے کی بچائی جان

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

01 Jul 2020, 11:02 AM

سوپور دہشت گردانہ حملہ کے دوران پولس نے 3 سالہ بچے کی بچائی جان

سوپور میں آج دہشت گردانہ ھملہ میں جہاں ایک شہری کی موت ہو گئی وہیں پولس نے ایک 3 سالہ بچے کی جان بچائی۔ بتایا جاتا ہے کہ بچے کو گولی لگ سکتی تھی لیکن پولس نے مستعدی دکھاتے ہوئے بچے کو بچا لیا۔

01 Jul 2020, 9:58 AM

کورونا انفیکشن: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 18653 نئے کیس درج، 507 اموات

ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے 18 ہزار سے زائد نئے مریض 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آئے ہیں۔ آج جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں جہاں 18653 نئے کیس درج کیے گئے ہیں وہیں اس درمیان 507 اموات بھی ہوئیں۔ اس طرح ہندوستان میں مجموعی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 585493 ہو گئی ہے اور مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 17400 تک پہنچ گئی ہے۔

01 Jul 2020, 9:04 AM

ڈاکٹرس ڈے: آج صبح 10 بجے راہل گاندھی 4 نرسوں سے کریں گے خصوصی بات چیت

کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج ’ڈاکٹرس ڈے‘ کے موقع پر دنیا کے الگ الگ ممالک میں موجود ہندوستانی طبی اہلکار سے بات کریں گے۔ یہ سبھی الگ الگ اسپتالوں میں کام کرتے ہیں۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ”ڈاکٹرس ڈے پر میں ان پیشہ وروں کا بہت شکرگزار ہوں، جو کورونا وائرس کے اس وقت میں امید جگاتے ہیں۔ آج صبح 10 بجے، کووڈ بحران کے بارے میں میرے ساتھ 4 مخلص نرسوں کی بات چیت دیکھیں اور جانیں کہ ہمیں کیسے اس پر آگے کام کرنا ہے۔“


01 Jul 2020, 8:28 AM

دل لوٹنے والی مادھوری اپنے شوہر کے لئے بنی ہیئر کٹر

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشٹ اپنے شوہر شری رام نینے کے لئے ہیئرکٹر بن گئیں۔مادھوری دکشٹ نے اپنے شوہر شریرام نینے کے بال تراشے ہیں۔ شریرام نینے نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ، نینے خود بتا رہے ہیں کہ مادھوری نے ان کے بال تراشے ہیں۔
اس سے قبل انوشکا شرما ، نوپور سینن جیسے مشہور شخصیات بھی خود ہی بال کٹوا چکے ہیں۔ یہ رجحان یقینا انوشکا نے شروع کیا تھا ، لیکن بعد میں کیا انٹرٹنمنٹ یا سیاست ، ہر شعبے کے لوگوں نے خود ہی بال تراشنے شروع کردیئے۔

01 Jul 2020, 7:39 AM

لو کر لو بات، مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے پر کانگریس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں ہوئے مظاہرہ کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ کی ہدایت کی پیروی نہ کرنے کے سلسلے میں کانگریس کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق ایک عذرداری سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

عرضی گذار نے کہا ہے کہ کانگریس کارکنان حکومت کو میمورنڈم دے کر مظاہرہ کرسکتے تھے لیکن انہوں نے کورونا وبا سے بچنے کے لئے حکومت کے ذریعہ جاری ہدایت کی خلاف ورزی کی ہے۔
وکیل سپریا پنڈتا کی جانب سے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اوم پرکاش پریہار اور وکیل دشینت تیواری نے عذرداری دائر کی ہے اور کہا ہے کہ قومی سیاسی پارٹی ہونے کی وجہ سے کانگریس ملک کے شہریوں کی سلامتی کے لئے ذمہ دار ہے۔ لیکن اس نے اور اس کے یووا تنظیم نے 29 جون کو ہوئے مظاہرہ میں سوشل ڈسٹنسنگ کی ہدایت کی پیروی نہیں کی ہے۔ عرضی گذار نے ایسے کارکنان کے خلاف پولس کارروائی کرنے اور پارٹی کے خلاف بھاری جرمانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔