مہارشٹر: گورنر نے حکومت سازی کےلئے فڑنویس کو مدعو کیا، 11 نومبر تک اکثریت ثابت کرنے کا موقع

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

09 Nov 2019, 7:44 PM

مہارشٹر میں نئی پیشرفت: گورنر کوشیاری نے بی جے پی کو حکومت سازی کے لئے مدعو کیا

مہارشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے بی جے پی کو حکومت سازی کے لئے مدعو کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق بی جے پی اسمبلی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے اس لئے انہیں مدعو کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بی جے پی کو 11 نومبر تک اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنی ہوگی۔

بی جے پی نے انتخابات میں 105 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ 13ویں اسمبلی کی مدت کار آج ختم ہو چکی ہے اور ریاست میں حکومت سازی کو لے کر تصویر صاف نہیں ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے بی جے پی اور شیو سینا میں رسہ کشی جاری تھی، جس کے بعد مجبوری میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو استعفی دینے پڑا تھا۔

شیو سینا کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال کے لئے وزیر اعلیٰ کا عہدہ انہیں چاہئے اور بی جے پی نے ان سے اس کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن بی جے پی کا کہنا ہے کہ شیو سینا سے ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا گیا۔

09 Nov 2019, 2:46 PM

کرتارپور کوریڈور: پی ایم مودی نے عمران خان سے کہا ’شکریہ‘

ڈیرابابا نانک: وزیراعظم نریندرمودی نے گرونانک دیوکے 550ویں پرکاش سال کے موقع پر ہندستانی عقیدت مندوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پاکستان کے وزیرا عظم عمران خان کا شکریہ اداکیا۔ پی ایم مودی نے یہاں پاکستان کی سرحد پر انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا ہندستان کے جذبات کا احترام کرنے کے لیے شکریہ اداکرتاہوں۔‘‘ انھوں نے کہاکہ گرونانک دیو کے 550ویں پرکاش اتسو سے پہلے، انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ ،کرتارپور صاحب کوریڈور کا کھلنا، ہم سبھی کے لیے دوہری خوشی لیکر آیاہے۔ گرونانک دیوصرف سکھ مذہب اور ہندستان کی ہی وراثت نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے تحریک کا باعث ہیں۔

09 Nov 2019, 12:09 PM

سپر اسٹار رجنی کانت نے کہا کہ ہمیں ’بھگوا‘ رنگ میں رنگنے کی کوشش

سپر اسٹار رجنی کانت نے گزشتہ روز کہا کہ بی جے پی نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دی ہے لیکن انہیں ’’بھگوا‘‘ رنگ میں رنگنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے میڈیا اور کچھ لوگوں پر ایسی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے، وہیں بی جے پی نے بیان دیا ہے کہ پارٹی نے کبھی ایسا کوئی دعوی نہیں کیا کہ اداکار رجنی کانت پارٹی میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔ ادھر، ڈی ایم کے (DMK) نے بیان دیا کہ اداکار نے اپنے بیان میں کس کے بھگوا رنگ سے رنگے ہوئے ہونے کے اشارہ دے رہے ہیں؟


09 Nov 2019, 10:19 AM

ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے تین کی موت ایک زخمی

شیو پوری: مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کے كولارس تھانہ علاقے میں ایک ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سے ٹکرا جانے کے سبب تین افراد کی موت ہوگئی اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق گزشتہ دیر رات گوالیار-دیواس قومی شاہراہ پر سیسائی گاؤں کے نزدیک ایک ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار راجو کشواہا، دھرمیندر کشواہا اور للت کی موت ہو گئی اور ایک دیگر شخص زخمی ہو گیا، جسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولس نے معاملہ درج کر لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔