اہم خبر: پرالی جلانے کے معاملہ پر ’عاپ‘ نے پرکاش جاوڈیکر سے پوچھے 5 سوال

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

03 Nov 2019, 10:11 PM

پرالی جلانے کے معاملہ پر ’عاپ‘ نے پرکاش جاوڈیکر سے پوچھے 5 سوال

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عاپ) نے پنجاب اور ہریانہ میں پرالی جلائے جانے سے روکنے سے متعلق مرکزی حکومت کی اسکیموں کو لے کر مرکزی وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر کو گھیرتے ہوئے پانچ سوال پوچھے ہیں۔ ’آپ‘ کے قومی ترجمان راگھو چڈھا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پارٹی کی سینئر لیڈر آتشی نے اتوار کو یہاں کہا ’’آپ پارٹی کی جانب سے میں جاوڈیکر سے پانچ سوال پوچھنا چاہتی هوں اور ماحولیات کے وزیر ہونے کے ناطے لوگوں کے سوالات کا جواب دینا ان کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ان کی حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ہم اس بات کو لے کر آگاہ ہیں کہ دارالحکومت میں آلودگی ایک ہنگامی سطح تک پہنچ چکی ہے اور دہلی، قومی دارالحکومت علاقہ، پنجاب، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش اور اڑیسہ میں دھوئیں کی ایک موٹی پرت چھائی ہوئی ہے۔ میرا پہلا سوال ہے کہ مرکزی حکومت نے پرالی جلائے جانے سے روكنے کے لئے کیا اقدامات کیے ہیں۔ مرکزی حکومت نے ایک حلف نامہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے پرالی جلائے جانے سے روكنے کے اختیارات کے طور پر کسانوں کو 63 ہزار مشینیں دی ہیں جبکہ کسانوں کی تعداد تقریباً 22 لاکھ ہے‘‘۔

03 Nov 2019, 9:13 PM

دہلی کے سگنیچر برج کو 04 سے 14 نومبر تک مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ

نئی دہلی: دارالحکومت کا سگنیچر برج چار نومبر کی درمیانی شب سے 14 نومبر رات 12 بجے تک پوری طرح بند رہے گا۔ دہلی ٹورزم اور ٹرانسپورٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی درخواست پر سگینچر برج کے عارضی پلیٹ فارم اور ٹاور کرین کو ہٹانے کے لئے پیر کو نصف شب سے 14 نومبر رات 12 بجے تک تمام گاڑیوں کی نقل و حمل مکمل طور سے بند رہے گا۔

ٹریفک پولس نے بتایا کہ اس کی وجہ سے پرانا وزيرآباد پل تنگ ہونے کی وجہ سے کھجوری چوک اور مجنوں کا ٹیلہ پر گاڑیوں کی زبردست بھیڑ رہے گی۔ ٹریفک پولس نے اس مدت میں جمنا پار جانے والی گاڑیوں کو جمنا پل، کشمیری گیٹ، لوہا والا پل، گیتا کالونی فلائی اوور، وکاس مارگ اور نیشنل ہائی وے -24 کو استعمال کرنے کو کہا ہے اور مجنوں کا ٹیلہ، پرانا وزیرآباد پل اور کھجوری چوک کا استعمال مذکورہ تاریخوں میں کم سے کم کرنے کی اپیل کی ہے۔

03 Nov 2019, 7:08 PM

رام مندر کی تعمیر کے لئے مکمل تیاری، فیصلے کا انتظار... وشو ہندو پریشد

ایودھیا: وشوہندو پریشد کے میڈیا انچارج شرد شرما نے اتوار کودعوی کیا کہ ایودھیا میں متنازع زمین پر رام مندر کی تعمیر کے لئے تمام اشیاء کی مکمل تیاری کی جاچکی ہے اب صرف سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ وی ایچ پی کے ریجنل میڈیا انچارج شرد شرما نے اتوار کو یواین آئی سے بات چیت میں دعوی کیا کہ مندر کی تعمیر کا کام شروع ہونے سے پہلے تقریباً 65 فیصدی کام پورا کیا جاچکا ہے۔ جیسے ہی مندر کی تعمیر شروع ہوگی ویسے ہی دوسری منزل کے لئے پتھروں کے تراشنے کا کام شروع ہوجائےگا۔
شرد نے بتایا کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے ورکشاب کا قیام 1990 میں ہوا تھا، اسی وقت سے مندر کے لئے پتھر تراشے جارہے ہیں۔ سال 1855 سے ہی چل رہے ایودھیا تنازع کے معاملے کی بھلے ہی سپریم کورٹ میں سماعت اب جاکر پوری ہوئی ہے لیکن ایودھیا میں مجوزہ رام مندر کا ماڈل 1889 میں پریاگ راج کمبھ میں تیار کرلیا گیا تھا۔چندن کی لکڑی سے بنے مندر کے مجوزہ ماڈل کو 1990 میں قائم ورکشاب میں رکھا گیا ہے۔۔
شرد نے بتایا کہ رام مندر کی ہر منزل پر 106 کھمبے اور ایک کھمبے میں 16مورتیاں ہونگی۔مندر میں ایک لاکھ پچہتر ہزار گھن ٹن پتھر لگایا جائے گا جسے راجستھان،گجرات اور اترپردیش کے کاریگروں کے ذریعہ تراشا جائے گا۔


03 Nov 2019, 5:20 PM

افغانستان میں دہشت گردانہ حملے میں چار سیکورٹی اہلکار سمیت 12 ہلاک

افغانستان میں شمالی صوبہ بدخشاں کے ضلع نسائی کی سیکورٹی چوکیوں میں طالبانی دہشت گردانہ حملے میں چار سیکورٹی اہلکاروں اور آٹھ جنگجوؤں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ صوبائی انتظامیہ کے ترجمان نک محمد نجاری نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ حکام کے مطابق ہفتے کی شام ضلع نسائی کی کچھ چوکیوں کو مسلح دہشت گردوں نے نشانہ بنا کر حملہ کیا۔ دونوں اطرف اسے فائرنگ میں چار سیکورٹی اہلکاروں اور آٹھ جنگجوؤں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ لڑائی جاری ہے اور سیکورٹی فورسز نے مسلح دہشت گردوں کا علاقے سے خاتمہ کر دیا ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں صوبہ بدخشاں کے واردوج، يمقام اور کران و منجان اضلاع میں اپنے گڑھ کھو چکے طالبانی جنگجوؤں نے ابھی تک اس رپورٹ پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔

03 Nov 2019, 4:32 PM

امپھال بم دھماکہ میں بی ایس ایف کے تین جوان زخمی

امپھال: منی پور میں امپھال مشرقی ضلع کے تیلی پاتی میں ہوئے بم دھماکے میں بارڈر سیکورٹی فورس کے تین جوان زخمی ہوئے ہیں۔ پولس نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ واقعہ کل دیر رات پیش آیا۔ زخمی جوان اسسٹنٹ سب انسپکٹر لال كمار (54)، کے مہندر اور سنت رام (23) کو جے این آئی ایم ایس میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ناگا عسکریت پسندوں اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات کے سبب ریاست میں چھائی بدامنی کے پیش نظر مختلف حساس علاقوں میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز اور پولس اہلکاروں تعینات کیے گئے ہیں۔ اس بات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے کہ اس دھماکے میں کس کا ہاتھ تھا۔ سینئر پولس افسران نے بھی اتوار کو جائے حادثہ کا دورہ کیا جبکہ پولس معاملے کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔


03 Nov 2019, 3:21 PM

جھارکھنڈ میں خصوصی اخراجات مبصر مقرر

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لئے آمدنی خدمات کے سابق افسر بی مرلی کمار کو خصوصی اخراجات مبصر مقرر کیا ہے۔

جھارکھنڈ کے چیف الیکشن افسر کے مشورہ سے کمار خفیہ اطلاعات ووٹر ہیلپ لائن پر موصول شکایات کی بنیاد پر انتخابات میں خرچ کی بہتر طریقے سے نگرانی اور کارروائی یقینی بنائیں گے۔

ان شكايتوں میں ووٹروں کو پیسے اور شراب تقسیم کرنا وغیرہ شامل ہے کمار کو حال ہی میں ہوئے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات اور ویلور پارلیمانی حلقہ انتخاب میں بھی خصوصی اخراجات مبصر مقرر کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔