اہم خبر: کملیش قتل معاملہ، قاتلوں کے کپڑے ہوٹل سے برآمد کرنے کا دعوی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

20 Oct 2019, 12:54 PM

کملیش قتل معاملہ: قاتلوں کے کپڑے ہوٹل سے برآمد کرنے کا دعوی

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے ایک ہوٹل کے کمرے سے اتوار کو پولس نے سخت گیر ہندو لیڈر کملیش تیواری کے قاتلوں کے بھگوا رنگ کے خون میں لت پت کُرتے سمیت کچھ دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔ پولس نے یہاں قیصر باغ علاقے کے ہوٹل خالصہ کے ایک کمرے سے خون لگے بھگوا رنگ کے کرتے اور شیونگ کٹ سمیت کچھ دیگر سامان برآمد کیے ہیں۔ سامان ایک بیگ میں رکھے ہوئے تھے۔ ہوٹل کے منیجر نے کہا کہ گجرات کے سورت سے آئے دو افراد شیخ عفان حسین اور پٹھان معین الدین ہوٹل میں رکے تھے۔ انہوں نے اپنا پتہ پدماوتی سوسائٹی، اپارٹمنٹ نمبر۔15، سورت لکھایا تھا۔ دونوں واردات کی ایک رات قبل رات 11 بجے کے آس پاس ہوٹل آئے تھے۔

پولس کے مطابق 18 اکتوبر کو واردات کو انجام دینے کے بعد ہوٹل آئے اور کپڑے تبدیل کیے جسے آج برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولس بجنور سے تحویل میں لیے گئے دو مولانا انوارالحق اور نعیم کاظمی کے کردار کی بھی جانچ کر رہی ہے۔ دونوں کے بھائی سورت میں رہتے ہیں۔

20 Oct 2019, 11:49 AM

اسپین میں پرتشدد مظاہرہ جاری

میڈرڈ: اسپین میں جمہوریت نوازنو لیڈروں کو غداری کے الزام میں 9 سے 13 سال قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف پر تشدد احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے ہفتہ کی شب جہاں ایک فائر بریگیڈ کے ایک عملہ پر حملہ کیا، وہیں پولس اہلکاروں نے مظاہرین کو کھدیڑنے کے لئے ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔

میڈرڈ: اسپین میں جمہوریت نوازنو لیڈروں کو غداری کے الزام میں 9 سے 13 سال قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف پر تشدد احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے ہفتہ کی شب جہاں ایک فائر بریگیڈ کے ایک عملہ پر حملہ کیا، وہیں پولس اہلکاروں نے مظاہرین کو کھدیڑنے کے لئے ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔

بارسلونا پولس پر تشدد مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے ربڑ کی گولياں اور ایک خاص قسم کے حربے کا استعمال کر رہی ہے۔ مظاہرین نے كاٹولونيہ میں نیشنل پولس کے دفتر کے پاس ہفتہ کو دیر شام تختوں، کچرے کے تھیلوں اور آرائشی درختوں کو جمع کرکے ایک بیریکیڈ بنایا اور اس میں آگ لگا دی، لیکن فائر بریگیڈ کے عملہ نے بعد میں آگ کو بجھا دیا۔

مشتعل مظاہرین نے مقامی وقت کے مطابق آدھی رات سے تھوڑا پہلے فائر بریگیڈ کے ایک عملہ پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد پولس نے مظاہرین کو کھدیڑنے کے لئے ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا جس پر مظاہرین وہاں سے پیچھے ہٹے۔ مظاہرین کے ہٹنے کے بعد فائر بریگیڈ کے ملازمین نے بیچ سڑک پر لگی آگ پر قابو پایا۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2017 میں آزادانہ ریفرنڈم کرانے کے الزام میں اسپین کی عدالت نے جمہوریت نواز نو سیاستدانوں کو غداری کا ملزم قرار دیتے ہوئے 9 سے 13 سال کی سزا سنائی ہے، جس کے خلاف گزشتہ پیر سے كاٹولونيہ سمیت اسپین کے مختلف علاقوں میں لوگ مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان مظاہروں میں اب تک 180 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ پولس نے 80 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

20 Oct 2019, 10:41 AM

چین میں ایک فیکٹری میں آتش زدگی، چار کی موت، تین زخمی

بیجنگ: چین کے فیوجیان صوبے میں اتوار کی صبح ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے سبب چار لوگوں کی موت اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ ننان شہر کی مقامی انتظامیہ کے انفارمیشن آفس کے مطابق اتوار کی صبح تقریباً ڈھائی بجے سنیٹری مصنوعات کے پلانٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس اطلاع کے بعد متعلقہ محکمے کے ملازمین موقع پر پہنچے اور لوگوں کو وہاں سے باہر نکالا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ یہ پلانٹ ایک سات منزلہ عمارت کی پانچویں منزل پر واقع تھا۔ آگ لگنے کے اسباب کی جانچ کی جارہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔