اہم خبریں: یوکرین آئندہ ہفتہ کے آغاز میں روس کے ساتھ تیسرے مذاکرہ کا منصوبہ بنا رہا

یوکرین، تصویر یو این آئی
یوکرین، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

04 Mar 2022, 10:01 PM

یوکرین آئندہ ہفتہ کے آغاز میں روس کے ساتھ تیسرے مذاکرہ کا منصوبہ بنا رہا

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرے کا دوسرا دور ختم ہو گیا ہے لیکن یوکرین میں جنگ بندی کو لے کر کچھ بھی پیش قدمی نہیں ہو پائی ہے۔ اس درمیان یوکرین کے صدر زیلینسکی کے صلاحکار کا کہنا ہے کہ یوکرین آئندہ ہفتہ کے آغاز میں روس کے ساتھ تیسرے دور کے مذاکرہ کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

04 Mar 2022, 8:51 PM

آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق اسپن گیندباز شین وارن کا انتقال، دنیائے کرکٹ میں غم کا ماحول

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور مشہور اسپن گیندباز شین وارن کا ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال ہو گیا ہے۔ اس خبر سے دنیائے کرکٹ میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف شعبہ ہائے حیات سے جڑی ہستیاں اس غمناک خبر پر افسوس کا اظہار کر رہی ہیں۔

04 Mar 2022, 5:46 PM

یوکرین: خرکیف پر روسی فوجیوں نے پھر کی بمباری، رہائشی عمارتوں کو بنایا گیا نشانہ

روسی فوجیوں نے ایک بار پھر یوکرین کے شہر خرکیف پر بمباری شروع کر دی ہے۔ شہر میں آسمان سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رہائشی عمارتوں کو ایک بار پھر سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ عمارتوں پر گولی باری کی گئی ہے جس کی تصویریں بھی سامنے آئی ہیں۔


04 Mar 2022, 3:50 PM

پاکستانی شہر پشاور میں نماز جمعہ کے دوران زبردست دھماکہ، 30 افراد جان بحق، 50 زخمی

جیو نیوز کی خبر کے مطابق، پاکستان کے شہر پشاور کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

04 Mar 2022, 2:00 PM

روسی فوج یوکرینی جوہری پاور اسٹیشن کے اندر داخل

یوکرین میں واقع زپوریا جوہری پلانٹ میں دھماکہ ہونے اور آگ لگ جانے کے بعد روسی افواج نے اس پر قبضہ کر لیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق روسی افواج یوکرین جوہری بجلی گھر کے اندر داخل ہو چکی ہیں۔


04 Mar 2022, 11:43 AM

لکھیم پور تشدد، آشیش مشرا کی ضمانت کے خلاف عرضی پر 11 مارچ کو سماعت ہوگی

لکھیم پور کھیری میں کئی کسانوں کو کچل کر مارنے کے معاملہ میں کلیدی ملزم آشیش مشرا کی ضمانت پر رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل کی گئی عرضی پر 11 مارچ کو سماعت ہونے جا رہی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کی درخواست ضمانت ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے منظور کی تھی۔ اس فیصلے پر متاثرین نے اعتراض کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ حزب اختلاف بھی اس معاملہ پر لگاتار حکومت پر حملہ آور ہے۔

04 Mar 2022, 9:26 AM

ہندوستان میں کورونا کے 6396 نئے کیسز، 201 اموات

ہندوستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 6 ہزار کے قریب آ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے 6396 معاملے رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 13450 مریضوں نے شفایابی حاصل کی جبکہ 201 افراد نے اپنی جان گنوا دی۔

ملک میں فی الحال کورونا کے 69897 کیسز فعال ہیں، یومیہ پازیٹوٹی ریٹ گر کر 0.69 فیصد ہو گیا ہے اور مجموعی طور پر 514589 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 4 کروڑ 23 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ شفایاب ہو گئے ہیں۔ ملک بھر کے عوام کو تاحال کورونا ویکسین کی 1782913060 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔