اہم خبریں LIVE: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حامیوں کو پولیس نے کیا گرفتار

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

18 Mar 2023, 3:22 PM

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حامیوں کو پولیس نے کیا گرفتار

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ معاملے میں آج اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیشی ہونی ہے۔ اس دوران پولیس لاہور میں عمران خان کی رہائش پر پہنچی۔ جیو نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے عمران خان کی رہائش پر موجود پارٹی کے 20 سے زیادہ کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔

18 Mar 2023, 1:20 PM

نیوزی لینڈ کے کیرماڈیک الجزائر علاقہ میں آیا زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.0 رہی

نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر زلزلہ کی خبر نے لوگوں میں دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ کیرماڈیک الجزائر علاقہ میں آیا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 تھی۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں پہلے ہی نیوزی لینڈ میں شدید زلزلہ آیا تھا، اور اب ایک بار پھر زلزلہ کی خبر نے لوگوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک زلزلہ سے کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

18 Mar 2023, 11:58 AM

یوپی میں بجلی ملازمین کی ہڑتال پر حکومت کا سخت ایکشن، 650 نے ملازمت سے ہاتھ دھویا

اتر پردیش میں ہڑتال پر گئے بجلی ملازمین کے خلاف حکومت نے سخت کارروائی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 650 آؤٹ سورسنگ والے کانٹریکٹ ملازمین کی نوکری ختم کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بجلی ملازمین کو سخت تنبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انارکی پھیلانے والے بجلی ملازمین کی فہرست تیار کی جائے گی اور بجلی فیڈر بند کرنے والوں پر کارروائی ہوگی۔


18 Mar 2023, 9:48 AM

بھیلواڑا واقع ایک ضلع اسپتال کے نرسنگ اسٹاف کی کورونا نے لے لی جان

ہندوستان میں کورونا کے معاملے ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں اور اس درمیان خبر سامنے آ رہی ہے کہ کورونا نے ایک نرسنگ اسٹاف کی جان لے لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھیلواڑا کے ضلع اسپتال کے نرسنگ اسٹاف مہندر سنگھ کی کووڈ سے موت ہو گئی۔ مہاتما گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ارون گوڑ نے بتایا کہ "افسوسناک ہے کہ ہمارے اسپتال کے ایک اہم طبی اہلکار کی کووڈ سے موت ہو گئی۔ ہم سبھی سے گزارش کرتے ہیں کہ احتیاط برتیں۔" بتایا جاتا ہے کہ نرسنگ اسٹاف کی کورونا سے موت 17 مارچ کو ہوئی۔

18 Mar 2023, 8:20 AM

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع

جموں و کشمیر واقع پلوامہ کے متریگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ کشمیر پولیس نے بتایا کہ دونوں طرف سے گولی باری جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔