اہم خبر: کشمیر سے کرفیو ہٹنے تک ہندوستان سے کوئی بات نہیں، عمران خان

عمران خان کا امریکا سے زیادہ ’قابل اعتماد‘ تعلقات کا مطالبہ
عمران خان کا امریکا سے زیادہ ’قابل اعتماد‘ تعلقات کا مطالبہ
user

قومی آوازبیورو

18 Sep 2019, 7:10 PM

کشمیر سے کرفیو ہٹنے تک ہندوستان سے بات نہیں ہوگی، عمران خان

پاکستانی میڈیا کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوستان سے اس وقت تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی جب تک وہاں سے کرفیوں نہیں ہٹا لیا جاتا۔

خیال رہے کہ وزارت خارجہ کے ترجمان ایس جے شنکر یہ واضح کر چکے ہیں کہ آرٹیکل 370 کو ہٹایا جانا ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہندوستان صرف دہشت گردی پر بات کرے گا۔

18 Sep 2019, 6:10 PM

میں نے علاقائی زبانوں پر ہندی کو ترجیح دینے کو کبھی نہیں کہا، امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے ملک بھر کی ایک زبان ہونے چاہیے والے بیان پر وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے علاقائی زبانوں پر ہندی کو فوقیت دینے کی بات کبھی نہیں کی۔ میں صرف اتنی گزارش کی تھی کہ اپنی مادری زبان کے بعد ہندی کو دوری سرکاری زبان کے طور پر سیکھنا چاہئے۔‘‘

امت شاہ نے مزید کہا، ’’میں خود ایک غیر ہندی ریاست گجرات سے تعلق رکھتا ہوں۔ اگر کچھ لوگوں کو سیاست کرنی ہے تو یہ ان کی مرضی ہے۔

18 Sep 2019, 5:06 PM

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج (18 ستمبر) وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے پی ایم مودی کو مٹھائی اور کرتہ بطور تحفہ پیش کیا۔


18 Sep 2019, 4:08 PM

جموں و کشمیر میں گرفتار لیڈروں کو 18 مہینے کے اندر آزاد کیا جائے گا: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 ہٹائے جانے سے پہلے ہی کئی مقامی علیحدگی پسند لیڈروں اور مقامی افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار کیے گئے لیڈروں کی آزادی کے سوال پر جب مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہ ان سبھی لوگوں کو 18 مہینوں کے اندر آزاد کر دیا جائے گا۔

دراصل مرکزی وزیر مملکت نے جموں و کشمیر کے لیڈروں کو آزاد کرنے کے بیان کے ذریعہ 1975 میں لگی ایمرجنسی کی طرف اشارہ کیا تھا، جب اپوزیشن لیڈروں کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ جموں و کشمیر میں گرفتار کیے گئے لیڈروں کی آزادی سے متعلق پہلی بار کسی وزیر نے باضابطہ بیان دیا ہے۔ اسی طرح مرکز کے ماتحت ریاستوں کو ریاست بنانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس میں 72 سال نہیں لگنے دیے جائین گے۔ حالات معمول پر آتے ہی ریاست کی حالت بحال کر دی جائے گی۔

18 Sep 2019, 3:10 PM

لوگوں کے ذہن میں ای وی ایم ہیکنگ کا خوف موجود: این سی پی لیڈر

این سی پی لیڈر نواب ملک نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر الیکشن کمیشن کا رخ واضح ہے۔ اس ایشو کو اٹھانے کا کوئی مطلب نہیں ہے جہاں فیصلے نہیں لیے جا سکتے۔ لوگوں کے ذہن میں ہیکنگ کو لے کر خوف ہے، ہم اس کے بارے میں سوچیں گے۔


18 Sep 2019, 2:01 PM

سبھی پر ہندی تھوپنا غلط، یہ ہر کسی کے لیے ناقابل قبول: رجنی کانت

’ایک ملک، ایک زبان‘ والے امت شاہ کے بیان کی چاروں طرف مخالفت ہو رہی ہے اور اب مشہور و معروف اداکار رجنی کانت نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ رجنی کانت نے کہا ہے کہ ہندی زبان کو کسی پر زبردست تھوپا نہیں جانا چاہیے۔ صرف تمل ناڈو ہی نہیں، جنوب کی کوئی بھی ریاست ہندی کو قبول نہیں کرے گی۔ صرف ہندی ہی نہیں، کسی بھی زبان کو تھوپا نہیں جانا چاہیے۔

18 Sep 2019, 1:05 PM

ہندوستان اور پاکستان کشمیر مسئلہ کا حل آپسی بات چیت سے نکالیں: یوروپی یونین

یوروپی یونین کی پارلیمنٹ نے ہندوستان اور پاکستان سے کشمیر ایشو سے متعلق پرامن ماحول میں بات چیت کرنے اور اس کا حل تلاش کرنے کے لیے کہا ہے۔ یوروپی یونین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک اس بات کو یقینی بنائیں کہ بات چیت کا راستہ کھلا رہے اور اچھے ماحول میں مسئلہ کا حل نکالا جائے۔


18 Sep 2019, 12:10 PM

ایودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ نے ثالثی کے عمل کی دی اجازت، لیکن سماعت رہے گی جاری

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے ایودھیا معاملہ پر اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ اگر کوئی ثالثی کے ذریعہ اس مسئلہ کا حل نکالنا چاہتا ہے تو اسے اس کی اجازت ہے۔ لیکن ساتھ ہی چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ عدالت میں اس معاملے کی سماعت جاری رہے گی۔ عدالت میں جاری سماعت سے متعلق آئینی بنچ نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ 18 اکتوبر تک بحث کا عمل مکمل ہو جائے گا اور امکان ہے کہ 17 نومبر تک فیصلہ آ جائے۔

18 Sep 2019, 11:09 AM

بیرون ممالک میں اسپانسرڈ پروگراموں سے سرمایہ کار نہیں آتے: پرینکا گاندھی

معیشت کے سلسلے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ’’چکاچوندھ دکھا کر روز 5 ٹریلین-5 ٹریلین بولتے رہنے یا میڈیا کی ہیڈ لائن مینیج کرنے سے معاشی اصلاح نہیں ہوتا۔ بیرون ممالک میں اسپانسرڈ پروگرام کرنے سے سرمایہ کار نہیں آتے۔ سرمایہ کاروں کا بھروسہ ڈگمگا چکا ہے۔ معاشی سرمایہ کاری کی زمین کھسک گئی ہے۔‘‘ پرینکا گاندھی نے کہا کہ حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں لیکن بی جے پی حکومت اس سچائی کو قبول نہیں کر رہی ہے۔ پرینکا نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’’معاشی طاقت بننے کی سمت میں یہ معاشی بحران ’اسپیڈ بریکر‘ ہے، اس کو بہتر بنائے بغیر سبھی رنگ و روغن بے کار ہے۔‘‘


18 Sep 2019, 10:09 AM

پاکستانی فوج اور دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے ہی پاکستان تلملایا ہے۔ پاکستان کشمیر میں تشدد پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ فوج کے ذرائع کے مطابق 13-12 ستمبر کی رات کو پاکستان کے BAT اور دہشت گردوں نے سرحد سے ہندوستان میں دراندازی کرنے کی کوشش کی جسے ہندوستانی فوج نے ناکام کر دیا۔ دراندازی کی کوشش کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں BAT اور دہشت گرد ایل او سی (لائن آف کنٹرول) کے راستے ہندوستان میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

18 Sep 2019, 9:07 AM

پاکستان: سندھی ہندو لڑکی کے مبینہ قتل کے خلاف کراچی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

پاکستان میں سندھی ہندو لڑکی نمرتا چاندنی کے قتل کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ منگل کی دیر رات کراچی کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین نے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ میڈیکل کی طالبہ نمرتا چاندنی کی لاش اس کے ہاسٹل میں مشتبہ حالت میں ملی تھی۔ اس کے گلے میں رسّی بندھی تھی۔ نمرتا کے بھائی نے قتل کا الزام عائد کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔