اہم خبر: عآپ رکن اسمبلی سوم دت 6 مہینے کے لیے بھیجے گئے تہاڑ جیل

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

12 Sep 2019, 5:05 PM

دہلی: عآپ رکن اسمبلی سوم دت 6 مہینے کے لیے تہاڑ جیل بھیجے گئے

دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سوم دت کو چھ مہینے کے لیے تہاڑ جیل بھیج دیا ہے اور مجسٹریٹ کورٹ کے ذریعہ انھیں قصوروار ٹھہرائے جانے کی اپیل کو خارج کر دیا۔ انھیں 2015 کے ایک معاملے میں 6 مہینے کی جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔

12 Sep 2019, 4:10 PM

ہندوستانی معیشت بدحال، 15 سے 25 اکتوبر تک کانگریس پورے ملک میں کرے گی مظاہرہ

کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر کو کانگریس کے سبھی لیڈر ’پد یاترا‘ کریں گے۔ اس پد یاترا میں کانگریس کے سبھی بڑے لیڈر شامل ہوں گے۔ میٹنگ میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ صرف سوشل میڈیا پر ہی نہیں، زمین پر اتر کر مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس پارٹی معاشی بحران کے ایشو پر 15 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

12 Sep 2019, 3:09 PM

خطرے میں جمہوریت، مینڈیٹ کا ہو رہا غلط استعمال، سرکار کا ایجنڈا خطرناک: سونیا گاندھی

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’آج جمہوریت خطرے میں ہے۔ بے حد خطرناک طریقے سے مینڈیٹ کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ مجاہدین آزادی اور گاندھی، پٹیل، امبیڈکر جیسے لیڈروں کے سچے پیغامات کا غلط استعمال کر وہ اپنا ناپاک ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’معاشی حالت انتہائی سنگین ہے۔ نقصان بڑھ رہا ہے۔ بھروسہ ڈگمگا گیا ہے اور حکومت جو کچھ بھی کر رہی ہے وہ بڑھتے نقصان سے دھیان ہٹانے کے لیے ہو رہا ہے۔‘‘


12 Sep 2019, 1:45 PM

کشمیری عوام کی بہتری ہندوستان کے ساتھ رہنے میں

جموں و کشمیر کے تعلق سے جمعیۃ علماء ہند کا ایک اہم بیان میڈیا میں آیا ہے۔ جمعیۃ کا کہنا ہے کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور سبھی کشمیری ہمارے ہم وطن ہیں۔ کوئی بھی علیحدگی پسند تحریک نہ صرف ہندوستان کے لیے بلکہ کشمیر کے لوگوں کے لیے بھی نقصاندہ ہے۔ دہلی میں ہوئی ایک میٹنگ میں جمعیۃ علماء ہند نے ایک خاص قرارداد بھی پاس کیا جس میں کشمیر کے تعلق سے جمعیۃ علماء ہند کا نظریہ رکھا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ’’ہمیں لگتا ہے کہ کشمیری لوگوں کے جمہوری اختیارات اور حقوق انسانی کی حفاظت کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ پھر بھی یہ ہمارا مکمل یقین ہے کہ ان کی بہتری ہندوستان کے ساتھ رہنے میں ہی ہے۔ دشمن طاقتیں اور پڑوسی ملک کشمیر کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں۔‘‘

12 Sep 2019, 12:48 PM

جموں و کشمیر: کٹھوعہ میں تین مشتبہ دہشت گرد گرفتار، اے کے 47 بھی برآمد

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں جمعرات کو پولس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ پولس نے اسلحہ اور گولہ بارود لے جا رہے ایک ٹرک کو برآمد کیا۔ ایک سینئر پولس افسر نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں چھ اسلحوں کے ساتھ تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔


12 Sep 2019, 12:10 PM

اتر پردیش: اناؤ واقع ایچ پی سی ایل پلانٹ میں دھماکہ، مچی بھگدڑ

اتر پردیش کے اناؤ واقع ہندوستا پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے پلانٹ میں دھماکہ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پلانٹ میں گیس کے ایک ٹینک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد وہاں لوگوں میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ سبھی اِدھر اُدھر بھاگنے لگے۔ دھماکہ کی خبر ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وہاں پہنچ گئی ہیں۔ اس دھماکہ میں ہوئے نقصانات سے متعلق تفصیلات کی کبر فی الحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

12 Sep 2019, 11:00 AM

عوامی ایشوز سے گھبرا گئی ہے بی جے پی، اس لیے بنا رہی صحافیوں کو نشانہ: پرینکا گاندھی

ان دنوں یو پی کی بی جے پی حکومت صحافیوں پر لگاتار حملہ کر رہی ہے۔ حکومت کے خلاف خبریں دکھائے جانے سے ناراض یوگی حکومت نے کئی صحافیوں پر کیس تک درج کرا دیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت کی اس کارروائی کی سخت تنقید کی ہے۔ پرینکا نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’صحافی صرف آنکھ پر پٹّی باندھ کر واہ واہی کے لیے نہیں ہوتے۔ ان کا کام ہوتا ہے عوام کے ایشوز پر خبریں بنانا اور حکومت سے جواب مانگنا۔ لیکن اتر پردیش کی بی جے پی حکومت ایسے صحافیوں پر لگاتار حملہ بول رہی ہے۔‘‘ پرینکا گاندھی نے پوچھا کہ ’’کیا بی جے پی کو عام لوگوں کے ایشوز کا خوف پریشان کر رہا ہے۔‘‘


12 Sep 2019, 9:00 AM

ہندوستان اور چین کے فوجی آپس میں متصادم، ہوئی دھکّا-مکّی

پاکستان کے ساتھ ساتھ چین بھی ہندوستان کے ساتھ سازش کرتا رہا ہے۔ خبر ہے کہ بدھ کو سرحد پر چینی فوجی ہندوستانی فوجیوں سے نبرد آزما ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان کافی دیر تک دھکّا-مکّی ہوتی رہی۔ یہ واقعہ 134 کلو میٹر طویل پینگونگ جھیل کے شمالی کنارے پر ہوئی، جس کے ایک تہائی حصے پر چین کا کنٹرول ہے۔

ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’ہندوستانی فوجی پٹرولنگ پر تھے اور اسی دوران ان کا سامنا چین کے پیپلز لبریشن آرمی کے فوجیوں کے ساتھ ہو گیا۔ چینی فوجیوں نے علاقے میں ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف آواز اٹھائی اور اس کے بعد دونوں جانب کے فوجیوں میں دھکّا-مکّی ہونے لگی۔ دونوں فریق نے علاقے میں اپنی فوجیوں کی تعداد بڑھا دی، دیر شام تک یہ جدوجہد جاری تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔