اہم خبر: چنڈی پرساد بھٹ کو ملے گا ’اندرا گاندھی قومی ایکتا ایوارڈ‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

11 Oct 2019, 8:00 PM

چنڈی پرساد بھٹ کو ملے گا’اندرا گاندھی قومی ایکتا ایوارڈ‘

نئی دہلی: مشہور ماہر ماحولیات اور سماجی کارکن چنڈی پرساد بھٹ کو قومی اتحاد اور بھائی چارے کےلئے مشہور اندرا گاندھی قومی ایکتا ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہےکانگریس کی اندرا گاندھی قومی ایکتا ایوارڈ ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر سکریٹری موتی لال وورا نے جمعہ کو یہاں جاری ریلیز میں یہ اطلاع دی انہوں نے بتایا کہ مسٹر بھٹ کا انتخاب 2017اور 2018 کے ایوارڈ کےلئے ہوا ہے۔انہیں ملک کے اتحاد اور سالمیت کو فروغ دینےکےلئے 31ویں اندرا گاندھی قومی ایکتا ایوارڈ سے نوازا جائے گایہ ایوارڈ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے’ بلیدان دیوس31‘اکتوبر کو دئے جائیں گے۔مسٹر بھٹ کو کانگریس صدر سونیا گاندھی اس ایوارڈ سے نوازیں گی۔ایوارڈ کے تحت ایک سند اور دس لاکھ روپے نقد دئے جاتے ہیں۔کانگریس پارٹی نے اس ایوارڈ کا قیام اپنے صدی سال 1985میں کیاتھا۔

اس اعزاز سے اب تک سوامی رنگناتھ نندا،محترمہ ارونا آصف علی،شریمی ایس ایم سبالکشمی،راجیو گاندھی(بعداز مرگ)،اے پی جے عبدالکلام ،پروفیسر ستیش دھون،ڈاکٹر شنکر دیال شرما،مہاشویتا دیوی،موہن دھاریا ،اےآر رحمان جیسی شخصیات کو نوازا جاچکا ہے۔

11 Oct 2019, 7:10 PM

خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے خلاباز کا انتقال

سویت دور کے خلاباز الیکسی لینوو کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہو گیا، وہ 85 برس کے تھے۔ لینوو دنیا کے وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے خلا میں چہل قدمی کی تھی۔ سویت دور میں سال 1965 میں انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس نے کہا کہ لیوو ’کوسمونوٹ نمبر 11‘ کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے، جنہیں دو مرتبہ ملک کے اعلی ترین اعزاز سے نوازا جا چکا تھا، وہ سویت یونین کے ہیرو تھے۔‘‘

11 Oct 2019, 4:03 PM

پونے ٹسٹ: 601 رن بنانے کے بعد ہندوستان نے کیا اننگ ختم کرنے کا اعلان، وراٹ نے بنائے 254 رن

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگ 5 وکٹ پر 601 رن بنانے کے بعد ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ رویندر جڈیجہ سنچری کے قریب پہنچ کر آؤٹ ہو گئے جب کہ کوہلی 254 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ تازہ خبروں کے مطابق جنوبی افریقہ کو پہلا جھٹکا بھی محض 2 رن کے اسکور پر لگ گیا۔ وکٹ اومیش یادو کو ملا اور آؤٹ ہونے والے بلے باز تھے مارکرم۔


11 Oct 2019, 3:08 PM

چینی صدر جنپنگ ہندوستان کے دو روزہ دورہ پر چنئی پہنچے، ہوا زبردست استقبال

چین کے صدر جنپنگ ہندوستان کے دو روزہ دورے پر چنئی پہنچ چکے ہیں۔ چینی صدر کا چنئی ائیر پورٹ پر تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ای. پلانی سوامی، نائب وزیر اعلیٰ او. پنیرسیلوم نے زوردار استقبال کیا۔

11 Oct 2019, 2:10 PM

راجستھان: 5 نقاب پوش پٹرول پمپ سے نقدی لوٹ کر فرار

شری گنگا نگر: راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع میں گولووالا تھانہ علاقے میں پانچ نقاب پوش افراد کے ایک پٹرول پمپ سے نقدی لوٹ کر فرار ہوجانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولس کے مطابق گولووالا-پیلی بنگا راستے پر لونگ والا گاؤں میں مسٹر بالاجی فلنگ اسٹیشن پر جمعرات کی رات تقریباً سوا نو بجے ہوا یہ واقعہ وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ دو موٹرسائکلوں پر سوار ان پانچ افراد نےپہلے پٹرول پمپ سیلس مین ہنس راج باوری سے دونوں موٹرسائکلوں میں تیل بھروایا۔اس کے بعد ان میں سے دو افراد پستول دکھاکر سیلس مین کو پٹرول پمپ میں بنے دفتر میں لے گئے۔ان کے پاس لوہے کا سریا بھی تھا۔


11 Oct 2019, 1:05 PM

ہریانہ اسمبلی الیکشن: کانگریس کا منشور جاری، موب لنچنگ پر قانون بنانے کا وعدہ

کانگریس نے ہریانہ اسمبلی انتخاب 2019 کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ ہریانہ کانگریس کے انچارج غلام نبی آزاد اور ریاستی کانگریس کی صدر کماری شیلجا کی موجودگی میں یہ منشوری جاری کیا گیا۔ اس منشور میں موب لنچنگ پر سخت قانون بنانے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت سازی کی صورت میں ہر اسمبلی حلقہ میں گئو شالہ بنائے جائیں گے۔

11 Oct 2019, 11:58 AM

کرکٹ: جنوبی افریقہ کے خلاف مینک اگروال کے بعد کوہلی نے بھی لگائی سنچری

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیسٹ کے دوسرے دن لنچ تک ہندوستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 356 رن بنا لیے ہیں اور مینک اگروال کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے بھی اپنی سنچری بنا لی ہے۔ اس وقت وراٹ کوہلی 104 اور اجنکیا رہانے 58 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔


11 Oct 2019, 10:56 AM

دہلی: اے ٹی ایم کے اندر سابق فوجی کو لوٹنے والی 2 خواتین گرفتار

جنوبی دہلی میں گزشتہ 3 اکتوبر کو ایک اے ٹی ایم کے اندر دو خواتین نے سابق فوجی کو لوٹنے کا واقعہ انجام دیا تھا۔ دہلی پولس کے مطابق ان دونوں ملزم خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

11 Oct 2019, 10:10 AM

76 ہزار کروڑ کا کس کا قرض معاف کر رہی مودی حکومت؟ پرینکا گاندھی کا سوال

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے 76 ہزار کروڑ کا قرض رائٹ آف کر دیا ہے یعنی ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا ہے۔ اس کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ معیشت خستہ حال ہے پھر بھی 76 ہزار کروڑ روپے کے قرض کو بی جے پی حکومت کس کے لیے معاف کر رہی ہے۔ پرینکا نے ٹوئٹ کر لکھا ہے کہ ’’کسانوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔ معیشت خستہ حال ہے، لوگوں کو ملازمت سے نکالا جا رہا ہے۔ ممبئی میں پی ایم سی بینک سے جڑے لوگ چیخ رہے ہیں۔ لیکن بی جے پی حکومت کس کے لیے ریڈ کارپیٹ بچھاتے ہوئے 76 ہزار کروڑ کے قرض معاف کر رہی ہے؟ کون لے گیا یہ پیسہ؟‘‘


11 Oct 2019, 8:41 AM

ایودھیا کیس میں مسلم فریق فتحیاب ہوں تو وہ زمین ہندوؤں کے حوالے کر دیں: ضمیرالدین شاہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ نے ایودھیا کیس کے تعلق سے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اگر عدالت مسلم فریق کے حق میں فیصلہ سناتی ہے تو مسلم فریق کو چاہیے کہ وہ زمین ہندو بھائیوں کے حوالے کر دے۔ ضمیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ اس مسئلہ کا نکلنا چاہیے ورنہ ہم ہمیشہ لڑتے رہیں گے۔ علاوہ ازیں ضمیر الدین شاہ نے یہ بھی کہا کہ عدالت سے باہر معاملہ کا حل تلاش کرنے کی وہ بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عدالت کو چاہیے کہ وہ اس تنازعہ کے تعلق سے واضح فیصلہ سنائے۔ اگر سپریم کورٹ مسلمانوں کے حق میں فیصلہ سناتی ہے تو کیا وہاں مسجد تعمیر کرنا ممکن ہے؟ یہ قطعی ممکن نہیں ہے۔ اس لیے کیس جیتنے کی صورت میں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ زمین ہندو بھائیوں کو دے دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔