اہم خبریں: ڈبلیو ایچ او نے ’منکی پاکس‘ کو گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا

ٹیڈروس ادہانوم گیبریوسس
ٹیڈروس ادہانوم گیبریوسس
user

قومی آوازبیورو

23 Jul 2022, 9:41 PM

ڈبلیو ایچ او نے ’منکی پاکس‘ کو گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس کو لے کر گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او چیف ٹیڈروس گیبریوسس نے ہفتہ کے روز یہ اعلان کیا۔

23 Jul 2022, 8:11 PM

اسمرتی ایرانی نے 4 ماہ قبل کی تھی تعریف، اب کہی رہیں بیٹی کا ریستوراں ہے ہی نہیں: کانگریس

کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی پر زوردار جوابی حملہ کیا ہے۔ پون کھیڑا نے ایک ٹوئٹ کر پوچھا ہے کہ کون سی اسمرتی ایرانی جھوٹ بول رہی ہیں؟ وہ اسمرتی ایرانی جنھوں نے 14 اپریل کو اپنی بیٹی کے ریستوراں کی تعریف کی تھی، یا وہ اسمرتی ایرانی جو آج کہہ رہی ہیں کہ ان کی بیٹی کا کوئی ریستوراں ہے ہی نہیں؟

23 Jul 2022, 6:39 PM

الوداعی تقریر میں صدر کووند نے کہا- پارٹیوں کو پارٹی سیاست سے اوپر اٹھنا چاہئے

صدر رام ناتھ کووند کے لیے راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں نے مشترکہ طور پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے صدر رام ناتھ کووند کی الوداعی تقریب پارلیمنٹ میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آپس میں اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن ملک کی جماعتوں کو پارٹی سیاست سے اوپر اٹھنا چاہیے۔


23 Jul 2022, 5:43 PM

تلنگانہ میں ایک بار پھر سیلاب جیسی صورتحال، تین افراد جاں بحق

تلنگانہ میں دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں دوسری بار زبردست بارش کے ساتھ سیلاب جیسی صورتحال دیکھی جا رہی ہے کیونکہ شدید بارش کی وجہ سے نالوں، جھیلوں اور آبی ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حیدرآباد اور کچھ دیگر اضلاع میں ہو رہی مسلسل بارشوں نے نشیبی علاقوں میں پانی بھر دیا ہے، جس سے سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہوئی ہے اور معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ بارش سے متعلقہ واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک لاپتہ ہوگیا۔ ہفتہ کی صبح ورنگل قصبہ میں ایک عمارت کے منہدم ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ضلع میدک کے فلڈ زون میں ایک موٹر سائیکل سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے سے ہلاک ہو گیا۔

23 Jul 2022, 4:33 PM

’ادھر سے طلاق آیا، ہم نے قبول کر لیا!‘ راجبھر کا سماجوادی پارٹی کو جواب

سماجوادی پارٹی کی جانب سے راجبھر کے لئے جاری کئے گئے خط میں لکھا گیا کہ ’آپ کو جہاں زیادہ عزت ملے وہاں جانے کے لئے آزاد ہیں۔‘ اس خط کے بعد سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راجبھر نے کہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کی طرف سے طلاق دی گئی ہے، جسے انہوں نے قبل کر لیا ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہہا کہ خدا کرے کہ اکھلیش یادو کبھی اے سی سے باہر نہ نکلیں!


23 Jul 2022, 3:17 PM

مرکز شیو سینا کو برباد کرنا چاہتا ہے، پارٹی کے قائد صرف ادھو ٹھاکرے ہیں، سنجے راؤت

الیکشن کمیشن کی جانب سے شیو سینا کے ادھو ٹھاکرے دھڑے اور ایکناتھ شندے دھڑے کو پارٹی میں اکثریت کے ثبوت پیش کرنے کے لئے طلب کرنے پر سنجے راؤت نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے عوام کے لئے یہ حیرت ناک ہے۔ بالا صاحب ٹھاکرنے نے 56 سال قبل ہندوتوا کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس پارٹی کو قائم کیا تھا اور الیکشن کمیشن ان کی تنظیم پر سوال اٹھا رہا ہے۔ دہلی ہماری پارٹی کو تباہ کر دینا چاہتی ہے۔ ادھو ٹھاکرے آج شیو سینا کے تنہا وقائد ہیں۔‘‘

23 Jul 2022, 12:49 PM

این ڈی اے حکومت میں نہ ڈیٹا، نہ جواب اور نہ احتساب، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے این ڈی اے کو ’نو ڈیٹا اویلیبل‘ حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سب کو یقین دلانا چاہتی کہ آکسیجن کی کمی سے کسی کی موت نہیں ہوئی، احتجاج کرنے والے کسی کسان کی موت نہیں ہوئی، پیدل چلتے ہوئے کسی مہاجر کی موت نہیں ہوئی، کسی کی موب لنچنگ نہیں کی گئی، کسی صحافی کی گرفتاری نہیں ہوئی۔ کوئی ڈیٹا نہیں، کوئی جواب نہیں، کوئی احتساب نہیں۔‘‘


23 Jul 2022, 11:07 AM

پاکستان، حمزہ شہباز نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

پنجاب پاکستان کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد گورنر ہاؤس پنجاب میں منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز نے حلف لے لیا ہے۔

23 Jul 2022, 9:37 AM

ہندوستان میں کورونا وائرس کے 21411 نئے کیسز، 67 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 21411 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 20726 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 67 افراد کی جان چلی گئی۔ ملک میں اب کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1.5 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */