اہم خبریں: ’ایک ماہ میں بہار سرکاری ملازمت دینے والی سب سے بڑی ریاست بنے گی‘

تیجسوی یادو
تیجسوی یادو
user

قومی آوازبیورو

11 Aug 2022, 11:00 PM

ایک ماہ میں بہار سرکاری ملازمت دینے والی سب سے بڑی ریاست بنے گی: تیجسوی

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ماہ میں بہار سرکاری ملازمت دینے والی سب سے بڑی ریاست بنے گی۔ انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بیان دیا اور کہا کہ ’’یہ اتحاد فطری ہے، یہ کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ یہ اصلی مہاگٹھ بندھن ہے جس کو لالو یادو جی اور نتیش کمار نے قائم کیا تھا۔ ہم نتیش کمار کے فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔‘‘

11 Aug 2022, 9:03 PM

اگرتلہ میں کانگریس رکن اسمبلی سدیپ رائے پر قاتلانہ حملہ، اسپتال میں داخل

تریپورہ کے اگرتلہ میں کانگریس رکن اسمبلی سدیپ رائے برمن پر آج نامعلوم لوگوں نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں وہ زخمی ہوئے ہیں اور ان کا اگرتلہ واقع جی بی پنت اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

11 Aug 2022, 4:22 PM

نتیش کمار کی قیادت والی عظیم اتحاد کی حکومت 24 اگست کو کرے گی اکثریت ثابت

نتیش کمار کی قیادت والی نو تشکیل شدہ عظیم اتحاد کی حکومت 24 اگست کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرے گی۔ وہیں اے این آئی نے ذرائع کے حوالہ سے اطلاع دی ہے، بہار کابینہ میں 16 اگست کو توسیع کی جائے گی۔


11 Aug 2022, 3:35 PM

جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے سے چار افراد ہلاک

ملک کی کئی ریاستوں میں بھاری بارشوں کے درمیان معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے سے 2-2 افراد ہلاک ہو گئے۔ ادھر، مہاراشٹر میں بھی 4-5 دن تک بارشوں کا سلسلہ بند نہیں ہو رہا ہے۔

11 Aug 2022, 1:37 PM

خاتون سے بدسلوکی کے الزام میں گرفتار لیڈر شری کانت تیاگی کی درخواست ضمانت مسترد

نوئیڈا میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے بی جے پی لیڈر شری کانت تیاگی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔ دوسرے دفعہ 420 کے تحت درج مقدمہ میں 16 اگست کو سماعت ہوگی۔ چھ دیگر افراد سے متعلق معاملہ میں بھی 16 اگست کو ہی سماعت کی جائے گی۔


11 Aug 2022, 12:46 PM

جگدیپ دھنکھڑ نے ہندوستان کے 14ویں نائب صدر کے طور پر حلف لیا

جگدیپ ڈھنکھڑ نے ہندوستان کے 14ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا ہے۔ صدارتی محل میں منعقدہ حلف برداری تقریب کے دوران صدر دروپدی مرمو نے دھنکھڑ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلوایا۔

11 Aug 2022, 11:05 AM

ملک بھر میں کورونا کے 16299 نئے معاملے

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 16299 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 19431 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں اب کورونا کے 125076 کیسز فعال ہیں اور ڈیلی پازیٹوٹی ریٹ 4.58 فیصد ہو گیا ہے۔


11 Aug 2022, 9:46 AM

وزیر اعظم نریندر مودی نے رکشا بندھن کے موقع پر مبارکباد پیش کی

ملک بھر میں آج بہن بھائیوں کے پیار پر مبنی تہوار ’رکشا بندھن‘ روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے مبارک باد پیش کی ہے۔ خیال رہے کہ ہندو برادری کے تہوار رکشا بندھن پر بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی باندھ کر ان کے لیے دعا کرتی ہیں اور بھائی اپنی بہن سے کی حفاظت کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اسے تحفہ دیتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */