اہم خبریں: پاکستان کے 23ویں وزیراعظم بنے شہباز شریف

شہباز شریف حلف لیتے ہوئے
شہباز شریف حلف لیتے ہوئے
user

قومی آوازبیورو

11 Apr 2022, 10:14 PM

پاکستان کے 23ویں وزیراعظم بنے شہباز شریف

شہباز شریف نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم بن گئے ہیں۔ اس سے قبل قومی اسمبلی میں وہ ملک کے اگلے وزیراعظم کے طور پر بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

11 Apr 2022, 8:05 PM

وزیراعظم بنتے ہی شہباز نے چھیڑا کشمیر ایشو، ہر عالمی فورم پر اٹھانے کا کیا اعلان

پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر ایسا نہیں ہو سکتا۔ کشمیر کا مسئلہ ہر عالمی فورم پر اٹھائیں گے۔ میں پی ایم مودی کو مشورہ دوں گا کہ وہ سمجھیں کہ دونوں طرف غربت ہے۔ میں مودی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کریں اور پھر مل کر غربت سے لڑیں۔

11 Apr 2022, 6:01 PM

شہباز شریف وزیراعظم منتخب، پارلیمنٹ میں ووٹنگ سے ہوا فیصلہ

پاکستان میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ملک کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔ اس کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں کیا گیا۔ پیر کو وزیراعظم کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے کے بعد عمران خان کی جماعت کے تمام اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دے کر ایوان سے واک آؤٹ کیا، جس کے بعد ایوان نے شہباز شریف کو نیا وزیراعظم منتخب کر لیا۔


11 Apr 2022, 3:51 PM

یوپی کے جھگی-جھونپڑی والے علاقہ میں زبردست آتشزدگی، 100 سے زائد گائیں ہلاک

اتر پردیش کے غازی آباد واقع اندراپورم سے آتشزدگی کی اندوہناک خبر سامنے آ رہی ہے۔ اندراپورم کے جھگی-جھونپڑی والے ایک علاقہ میں یہ آتشزدگی ہوئی جس کے سبب 100 سے زائد گائیں ہلاک ہو گئیں۔ دمکل کی گاڑی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ شری کرشن گئو سیوا کے قومی صدر نے بتایا کہ ’’کباڑ میں آگ لگنے کے سبب 100 سے زائد گایوں کی جل کر موت ہو گئی۔ حالانکہ ہلاک ہونے والی گایوں میں سے ایک بھی دودھ دینے والی گائے نہیں تھی۔‘‘

11 Apr 2022, 12:53 PM

یوپی حکومت کا بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، کیے گئے کئی عجیب و غریب پوسٹ

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ دفتر کا آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد ریاستی حکومت کا آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل @UPGovt پر عجیب و غریب پوسٹ کیے گئے ہیں۔ یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹ کر کے کئی لوگوں کو ٹیگ کیا گیا۔ یوپی حکومت کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل کے علاوہ اتر پردیش محکمہ اطلاعات کے فیکٹ چیک اِنفو ٹوئٹر ہینڈل کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔ اس پر بھی @UPGovt کی طرح کئی لوگوں کو ٹیگ کر کے ٹوئٹ کیے گئے ہیں۔


11 Apr 2022, 11:29 AM

پنجاب کانگریس کا آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل ہیک، تھوڑی ہی دیر بعد کیا گیا ’ری اسٹور‘

گزشتہ کچھ گھنٹوں میں ٹوئٹر ہینڈل ہیک ہونے کی کئی خبریں سامنے آ گئی ہیں۔ پنجاب کانگریس کا آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل بھی ہیک ہو گیا، حالانکہ کچھ دیر بعد ہی اسے ’ری-اسٹور‘ کر لیا گیا۔ ہیکر نے پنجاب کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل کی ڈی پی اور بیک گراؤنڈ کی تصویر بدل دی تھی۔ ساتھ ہی انھوں نے کئی صارفین کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ بھی کر دیا تھا۔ ہیکر نے راہل گاندھی کی ایک تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا ’سچ بھارت‘۔

11 Apr 2022, 10:24 AM

اتر پردیش: غازی آباد واقع دو اسکولوں میں 5 بچے کورونا متاثر، سرپرستوں میں تشویش

ہندوستان کے کچھ حصوں میں کورونا کے کیسز معمولی طور پر بڑھتے ہوئے محسوس ہو رہے ہیں۔ اتر پردیش کے غازی آواد واقع دو اسکولوں میں بھی کچھ بچے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے اندر کورونا متاثر پائے گئے ہیں جس سے ان اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے سرپرست تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کے آر منگل اسکول میں تین بچے کورونا پازیٹو ہوئے ہیں جب کہ ایک دیگر اسکول میں 2 بچے کے کورونا پازیٹو ہونے کی اطلاع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔