اہم خبر: عراق میں مظاہرہ کے دوران 97 افراد ہلاک، اقوام متحدہ

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

06 Nov 2019, 5:16 PM

عراق میں مظاہرہ کے دوران 97 افراد ہلاک: اقوام متحدہ

بغداد: عراق میں گزشتہ 25 اکتوبر سے چار نومبر تک ہونے والے احتجاج و مظاہرہ میں تقریبا 97 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ عراق کے لئے اقوام متحدہ میں امدادی مشن (يو این اے ایم آئی) نے منگل کو اس کی اطلاع دی۔

يو این اے ایم آئی کی جاری رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے ابتدائی احتجاجی مظاہروں کے مقابلہ میں خاص طور پر بغداد میں دوران مظاہرہ تحمل دکھایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے عراق کے لئے خصوصی نمائندے جنين هنس پلاسچرٹ نے کہا کہ رپورٹ میں ان علاقوں پر روشنی ڈالی گئی ہے جہاں تشدد کو روکنے کے لئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 25 اکتوبر سے عراق کے بغداد اور دیگر شہروں میں بدعنوانی ختم کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور دیگر مسائل کے تدارک کیلئے احتجاج و مظاہرہ کیا جارہاہے۔

06 Nov 2019, 1:29 PM

دہلی کی تمام ضلع عدالتوں میں وکلاء کا مظاہرہ، ایک نے کی خودکشی کی کوشش

نئی دہلی: تیس ہزاری کورٹ کے احاطے میں تشدد اور جھڑپ کے واقعہ کے خلاف دہلی کی تمام ضلع عدالتوں میں وکلاء کا مظاہرہ بدھ یعنی تیسرے دن بھی جاری رہا اور اسی درمیان روہنی کورٹ کی عمارت پر چڑھ کر ایک وکیل نے خود کشی کی کوشش کی۔

دارالحکومت کے تمام ضلع عدالتوں کے باہر وکلاء پولس دہلی کے خلاف نعرے بازی اور مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وکلاء نے صبح روہنی کورٹ میں عوام کو جانے سے روک دیا اور جم کر نعرے بازی کی۔ مظاہر کرنے والے وکلاء انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ روہنی کورٹ کے علاوہ ساکیت اور پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں مظاہرہ جاری ہے۔ ساکیت کورٹ میں وکلاء نے کورٹ کے تمام دروازے بند کر دیئے ہیں اور کام کاج ٹھپ ہے۔ بارکونسل آف دہلی کے منع کرنے کے باوجود بھی وکلا ء کی ہڑتال جاری ہے۔

06 Nov 2019, 12:24 PM

دہلی کی روہنی کورٹ میں وکلاء کا زبردست مظاہرہ

دہلی کی تیس ہزاری کورٹ احاطے میں 2 نومبر کو پولس اور وکلاء کے درمیان ہوئی جھڑپ کی مخالفت میں وکلاء کی ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہو گئی ہے، روہنی کورٹ کے ایک وکیل نے کہا، "ہماری لڑائی صرف ان پولس اہلکاروں کے خلاف ہے، جنہوں نے ہم پر گولی چلائی تھیں اور اس دن لاٹھی چارج کیا تھا، ہم ان کی گرفتاری تک مظاہرہ کریں گے۔


06 Nov 2019, 11:22 AM

کرناٹک: چتردرگ میں مڈ ڈے میل کھانے کے بعد 60 طلبا کی طبیعت ناساز، داخل اسپتال

کرناٹک کے چتردرگ میں ایک پرائمری اسکول کے 60 سے زیادہ طلبا کو آج اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ طلبا نے اسکول میں مڈ ڈے میل کا ساتعمال کیا تھا، اس کے بعد انھوں نے پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت کی۔

06 Nov 2019, 10:05 AM

دہلی: سپریم کورٹ کے وکیل نے پولس کمشنر امولیہ پٹنایک کو بھیجا قانونی نوٹس

سپریم کورٹ کے وکیل ورون ٹھاکر نے دہلی پولس کمشنر کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پولس ہیڈکوارٹر پر منگل کو پولس اہلکاروں کے دھرنے سے لوگوں میں خوف کا ماحول بنا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دھرنے کے دوران وکیلوں کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس بنیاد پر پولس کمشنر سے دھرنا دینے والے پولس اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


06 Nov 2019, 8:42 AM

اتر پردیش: طالبہ سے بدسلوکی کرنے کے الزام میں ٹیچر کی لاٹھی-ڈنڈوں سے بے رحمانہ پٹائی

اتر پردیش واقع پریاگ راج میں طلبا کے ایک گروپ نے بلکارن پور کے آدرش جنتا انٹر کالج کے ٹیچر کو بری طرح سے پٹائی کر دی۔ طلبا نے الزام عائد کیا کہ اس ٹیچر نے ایک طالبہ کے ساتھ نازیبا سلوک کیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ٹیچر کو پیٹنے والوں میں طالبہ کے گھر والے بھی شامل تھے۔ لاٹھی اور ڈنڈوں سے پٹائی کے سبب ٹیچر کو کافی چوٹیں آئی ہیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور پریاگ راج کے ایس پی کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمین کو گرفتار کیا جائے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔