اہم خبر:دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں وکلاء اور پولس میں تصادم کے بعد آگ زنی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

02 Nov 2019, 5:00 PM

دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں وکلاء اور پولس میں تصادم کے بعد آگ زنی

دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں دہلی پولس اور وکلاء کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے، اس دوران ایک وکیل کے زخمی ہونے کی خبر ہے، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، آگ زنی کی بھی تصویریں سامنے آئی ہیں، فی الحال کورٹ احاطے میں بڑی تعداد میں پولس فورس موجود ہے۔

02 Nov 2019, 3:42 PM

یدی یورپا اور امت شاہ اپنے عہدے پر بنے رہنے کے لائق نہیں... سدا رميا

كرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا پر کانگریس-جے ڈی ایس ممبران اسمبلی کی خرید فروخت کے الزام پر کانگریس لیڈر سدا رميا نے کہا، ’’انہوں نے (یدی یورپا) اور امت شاہ نے جو کچھ کیا وہ جمہوریت کے قتل اور آئین کی خلاف ورزی ہے، وزیر اعلی اور وزیر داخلہ دونوں کو آئینی عہدے پر بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے‘‘۔

02 Nov 2019, 2:11 PM

بی جے پی نے اقتدار اور دولت کا غلط استعمال کیا... كماراسوامی

جےڈی ایس لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلی ایچ ڈی كماراسوامی نے کہا کہ بی جے پی نے کس طرح سے اقتدار اور دولت کا غلط استعمال کیا یہ سب کے سامنے ہے، اب لوگوں کو انصاف کرنا ہے۔


02 Nov 2019, 1:10 PM

بھوپندر سنگھ ہڈا قانون ساز پارٹی کے رہنما منتخب

ہریانہ میں بھوپندر سنگھ ہڈا کو کانگریس پارٹی نے قانون ساز پارٹی کا رہنما اور ہریانہ اسمبلی میں حزب اختلاف کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے، کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔

02 Nov 2019, 12:29 PM

دہلی میں آلودگی کو کم کرنے کے لئے گیتا کالونی کے ارد گرد پانی کا چھڑکاؤ

مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے آلودگی کو کم کرنے کے لئے گیتا کالونی کے ارد گرد کے علاقوں میں سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔


02 Nov 2019, 12:29 PM

ہریانہ کے کیتھل میں پرالی جلانے والے کسانوں کے خلاف کارروائی

ہریانہ کے کیتھل ضلع میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کہا، ’’133 کسانوں کو پرالی جلانے کے لئے چالان جاری کیے گئے ہیں، اس سال کیتھل میں پرالی جلانے کے 60 فیصد معاملے کم سامنے آئے ہیں، جن کسانوں نے جرمانہ نہیں بھرا ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

02 Nov 2019, 11:10 AM

روس میں امریکی تیل ٹینکر میں دھماکہ، 2 ہلاک

ماسکو: روس کے دور دراز مشرقی خلیج ناخورکہ میں گیس اور ’ایئر مکسر‘ سے لدے ایک ٹینکر میں دھماکے میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص لاپتہ بتایا جارہا ہے۔ مقامی تفتیشی ایجنسی نے ہفتہ کو بتایا ’’ميئس استافیووا کے قریب خلیج ناخورکہ میں گیس اور 'ایئر مکسر' سے لدے ٹینکر میں دھماکہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں دوافراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے‘‘۔ اس سلسلے میں رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ناخورکہ بندرگار اتھارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ دھماکہ امریکی آئل ٹینکر میں ہوا ہے۔


02 Nov 2019, 10:41 AM

تکنیکی خرابی کے سبب بلیو لائن میٹرو روٹ متاثر

نئی دہلی/ ویشالی: دہلی میٹرو میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہفتہ کی صبح میٹرو سروس میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے اپنے اپنے دفتروں کو جانے والے لوگوں سمیت تمام مسافروں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے ذرائع نے بتایا کہ بلیو لائن پر اتر پردیش کے ویشالی- دوارکا کے درمیان میٹرو سروس تکنیکی خرابی کی وجہ سے متاثر ہوئی۔ خامیوں کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ویشالی سے دوارکا کے درمیان چلنے والی میٹرو ٹرین کافی دیر تک رک رک کر چل رہی تھی اور جمنا بینک میں مسافروں سے ٹرین خالی کرنے کو کہا گیا اور کم از کم دو میٹرو کے مسافروں کو نوئیڈا سٹی سے دوارکا آنے والی ٹرین پر سوار ہونے کا مشورہ دیا گیا۔ اس کے بعد مسافروں نے ٹرین بدل کر آگے کا سفر شروع کیا۔ جس میں مسافروں کے ایک گھنٹے کا وقت برباد ہو گیا۔ میٹرو ریل کے انجینئرز ٹریفک بحال کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

02 Nov 2019, 10:11 AM

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل نے تاریخی جامع مسجد کا دورہ کیا

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل ان دنوں ہندوستان کے دورہ پر دہلی میں ہیں۔ اس درمیان انھوں نے یکم نومبر کو دہلی کی تاریخی جامع مسجد کا دورہ کیا۔


02 Nov 2019, 9:48 AM

پرینکا گاندیھ نے چھٹھ تہوار کے موقع پر نیک خواہشات پیش کیں

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے چھٹھ کے موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لوگوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’قدرت اور عوامی رنگ میں عقیدت کے تہوار چھٹھ کی آپ سب کو ڈھیروں نیک خواہشات۔ چھٹھ تہوار ہم سبھی کو ٹھیکوا کی مٹھاس سماج میں پھیلانے اور قدرت کو بچانے کی ترغیب دے۔‘‘

02 Nov 2019, 8:55 AM

کملیش تیواری قتل: قاتلوں کو بندوق مہیا کرانے والا شخص گرفتار

اتر پردیش اے ٹی ایس نے گجرات اے ٹی ایس کے ساتھ مل کر کانپور سے یوسف خان نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ الزام ہے کہ یوسف خان نے ہندو سماج پارٹی کے سربراہ کملیش تیواری کے قتل میں استعمال کی گئی پستول قاتلوں کو مہیا کرائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔