مسلمان تعلیم کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کریں: ندیم جاوید

مسلمانوں کے سبھی فرقوں اور طبقات کو تعلیم کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا، ورنہ مستقبل میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کیونکہ مسلم نوجوان میں ڈراپ آؤٹ کا تناسب تیزی سے بڑھ رہا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: ممبئی کے حالیہ دور کے موقع پر کُل ہند کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ندیم جاوید نے مسلمانوں کے معروف تعلیمی ادارہ انجمن اسلام کادورہ کیا اور اس دوران انجمن کے صدرڈاکٹر ظہیر قاضی نے واضح طور پر کہاکہ مسلمانوں کے سبھی فرقوں اور طبقات کو تعلیم کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا، ورنہ مستقبل میں کافی دشواری کا سامناکرنا پڑسکتا ہے، کیونکہ مسلم نوجوان میں ڈراپ آؤٹ کا تناسب تیزی سے بڑھ رہا۔

انہوں نے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ندیم جاوید کو انجمن اسلام کے کمپس اور دورافتادہ انسٹی ٹیوشن اور اداروں کے سلسلہ میں تفصیلی معلومات سے مطلع کیا اور کہا کہ انجمن اسلام کے تقریباً 95 اداروں میں سوا لاکھ سے زائد طالب علم زیرتعلیم ہیں اور پرائمری سے لیکر اعلیٰ تعلیم، ایم بی اے، بی ای۔ ایس کے ساتھ ساتھ ہوٹل منیجمنٹ اور وکالت کی تعلیم جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو بہتر اور اعلیٰ درجے کی تعلیم کے لیے منصوبہ بندی کرنا چاہیے، گزشتہ دوہفتے سے علیل رہنے کے بعد انجمن اسلام پہنچے صحت یاب صدر ظہیر قاضی نے ندیم جاوید کے مسلم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے شہر کے مغربی مضافات جوگیشوری میں واقع اسماعیل یوسف کالج کی قطعہ اراضی کو اقلیتی فرقے کو واپس کیے جانے کے لیے تعاون کی اپیل کی اور ادارہ کو اپنوں سے درپیش دشواریوں کو دور کرنے کے لیے مدد کرنے کامطالبہ کیا۔

کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ندیم جاوید نے یقین دلایا کہ ادارہ کودرپیش مسائل کو حل کرنے لیے کانگریس اعلیٰ کمان کے ساتھ ساتھ مقامی عہدیداران اور ممبران پارلیمنٹ اور اسمبلی سے گفت وشنید کریں گے، اس موقع پر انجمن اسلام کے سی ای او شبہیہ احمد، کانگریس لیڈر اور مہاراشٹر کے انچارج اکرم احمد، مدثر پٹیل اور دیگر افراد موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔