ٹوئٹر خریدنے کے بعد کیا کنگال ہوتے جا رہے ہیں ایلن مسک؟ خالی خزانہ کو بھرنے کے لیے سرمایہ کاروں کی تلاش

نیوز پورٹل سیمافور کے مطابق مسک کے منی منیجر جیریڈ برچیل ممکنہ سرمایہ کاروں تک پہنچ گئے ہیں، انھوں نے ٹوئٹر کے شیئرس کو اسی قیمت پر 54.20 ڈالر کی پیشکش کی، جس پر مسک نے خریداری کی تھی۔

ٹوئٹر اور ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس
ٹوئٹر اور ایلن مسک، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ایلن مسک ٹوئٹر کے لیے بنیادی 54.20 ڈالر فی شیئر قیمت پر زائد سرمایہ کار حاصل کرنے کا ہدف رکھ رہے ہیں، جس پر انھوں نے 44 ارب ڈالر میں کمپنی کا حصول کیا تھا۔ نیوز پورٹل سیمافور کے مطابق مسک کے منی منیجر جیریڈ برچیل ممکنہ سرمایہ کاروں تک پہنچ گئے ہیں، انھوں نے ٹوئٹر کے شیئرس کو اسی قیمت 54.20 ڈلر کی پیشکش کی جو مسک نے اکتوبر میں کمپنی کو اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے ادائیگی کی تھی۔

سیمافور کے ذریعہ دیکھے گئے ایک ای میل میں برچیل نے سرمایہ کاروں کو لکھا ہے "حال کے ہفتوں میں ہمیں ٹوئٹر میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے کئی اِن باؤنڈ گزارشات حاصل ہوئی ہیں۔" ساتھ ہی لکھا ہے "ہم اصل قیمت اور شرطوں پر جنرل شیئرس کے لیے فالو آن ایکویٹی پیشکش کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں، جو سال کے آخر کو ہدف بناتا ہے۔"


رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کے سرمایہ کار راس گیربر (جنھوں نے کہا کہ انھوں نے مسک کے ٹوئٹر کے بنیادی حصول میں ایک ملین ڈالر سے کم کی سرمایہ کاری کی) نے تصدیق کی ہے کہ انھیں 44 ارب ڈالر کے اندازے پر ایک اور فنڈنگ راؤنڈ کے بارے میں پھر سے رابطہ کیا گیا تھا۔ یہ قدم ایسے وقت میں آیا ہے جب مسک نے اشتہار دہندگان کو ڈرا دیا ہے، اور کئی صحافیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

نئے ٹوئٹر باس نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ سمیت ان کے متعلقہ اکاؤنٹ پر ان کی رپورٹنگ کے بعد آؤٹ لیٹس کے نصف درجن سے زیادہ صحافیوں کے اکاؤنٹس کو معطل کر دیا۔ انھوں نے سی این این سے ڈونی او سولیون اور دی واشنگٹن پوسٹ سے ڈرو ہارویل جیسے صحافیوں کے اکاؤنٹس کو معطل کر دیا کیونکہ انھوں نے مسک کے ریئل ٹائم لوکیشن کو کور کیا تھا۔ انھوں نے پہلے کہا تھا کہ کسی بھی شخص کے ریئل ٹائم مقام کی جانکاری کو ڈاکس کرنے والے کسی بھی اکاؤنٹ کو معطل کر دیا جائے گا، کیونکہ یہ جسمانی سیکورٹی کی خلاف ورزی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */