بہار میں قتل اور عصمت دری اب عام بات: تیجسوی

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ ایسا لگتا ہے بدمعاشوں نے حکومت بہار کے ہاتھ۔ پیر باندھ کر کمبل اوڑھا دیا ہے اور وزیر داخلہ غائب ہوگئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے ریاست میں امن و قانون کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو نشانہ بنایا اور کہا کہ جرائم پیشہ افراد نے حکومت کے ہاتھ۔ پیر باندھ کر کمبل اوڑھا دیا ہے۔

یادو نے ٹوئٹر کے ذریعہ وزیراعلیٰ پر حملہ کرتے ہوئے کہا ”بہار میں تاوان کیلئے اغوا کرکے بے رحمی سے قتل کرنا عام سی بات ہوگئی ہے۔ پہلے تاجر، پھر خاتون اور بینک منیجر کا اغوا کر کے ان کا قتل۔“ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بدمعاشوں نے حکومت بہار کے ہاتھ۔ پیر باندھ کر کمبل اوڑھا دیا ہے اور وزیر داخلہ غائب ہوگئے ہیں۔

تیجسو یادو نے جیوتیا تہوار کے موقع پر گنگا اشنان کے لئے گئی خاتون کی عصمت دری کے معاملے پر کہا کہ یہ غیر انسانی واقعہ اچھی حکمرانی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی بہار کی حکومت کی راجدھانی پٹنہ کا ہے۔ اتنے شرمناک واقعے کے بعد بھی وزیراعلیٰ کی خاموشی جمہوریت اور مہذب سماج کے لئے زہر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */