دنیا کی 52 فیصد سے زیادہ آبادی دردِ سر میں مبتلا، مردوں سے زیادہ خواتین پریشان

ایک تحقیق کے مطابق خواتین سر درد سے زیادہ پریشان رہتی ہیں، 8.6 فیصد مرد مائیگرین کے شکار ہوتے ہیں جب کہ 17 فیصد خواتین اس بیماری میں مبتلا ہوتی ہیں۔

دردِ سر
دردِ سر
user

قومی آوازبیورو

دنیا بھر کی 52 فیصد سے زیادہ آبادی کو ہر سال دردِ سر کے مسئلہ سے گزرنا پڑتا ہے۔ ان میں سے 14 فیصد معاملے مائیگرین کے ہوتے ہیں۔ تازہ تحقیق سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔ اس تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مردوں کے مقابلے خواتین دردِ سر میں زیادہ مبتلا ہوتی ہیں۔

’جرنل آف ہیڈیک اینڈ پین‘ میں شائع ناروے کی ’سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی‘ کے محققین کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 20 سے 65 سال کی عمر والے طبقہ میں سر درد کا مسئلہ زیادہ پایا جاتا ہے۔ محققین نے 1961 سے 2020 کے درمیان شائع رپورٹوں کی بنیاد پر سر درد کے مسئلہ کا جائزہ لیا ہے۔


ان کی اس جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 26 فیصد لوگ تناؤ سے متعلق سر درد میں مبتلا ہوتے ہیں اور 4.6 فیصد لوگوں نے ہر ماہ 15 یا اس سے زیادہ دن سر درد ہونے کی بات کہی۔ تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا کہ تقریباً 15.8 فیصد لوگوں کو کبھی بھی سر درد ہونے لگتا ہے اور ان میں سے تقریباً 50 فیصد لوگوں نے مائیگرین کی شکایت کی۔

تحقیقی رپورٹ کے رائٹر لارس جیکب سوونر نے کہا کہ دنیا بھر میں سر درد کا مسئلہ عام ہے اور اس کی الگ الگ شکل سے کئی لوگ متاثر ہیں۔ سر درد روکنے کے اور اس کے علاج کے بہتر طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خواتین سر درد سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی اخذ کیا گیا ہے کہ 8.6 فیصد مرد مائیگرین کے شکار ہوتے ہیں تو 17 فیصد خواتین بھی اس سے متاثر ہوتی ہیں۔ اسی طرح 6 فیصد خواتین کو 15 دن یا اس سے زیادہ دن سر درد کی شکایت ہوتی ہے، جب کہ مردوں کے معاملے میں یہ فیصد 2.9 ہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔