بہار: نابالغ کی عصمت دری معاملہ میں آر پی ایف کے 6 جوان معطل

عصمت دری کی بات سامنے آنے کے بعد چھپرہ گرلس شیلٹر ہوم سپرنٹنڈنٹ نے ایف آئی آر دج کرنے کے لئے خاتون تھانہ میں درخواست دے دی ہے اور اس تعلق سے ریلوے کے افسران نے بھی جانچ شروع کر دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چھپرہ: شمال مشرقی ریلوے کے چھپرہ جنکشن پر تعینات ریلوے سیکورٹی فورس (آر پی ایف) کے انچارج انسپکٹر سمیت چھ پولس ملازمین کو عصمت دری کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے 2 نومبر کو اس سلسلے میں بتایا کہ آر پی ایف کے ذریعہ جنکشن پر کھلے چائلڈ لائن کو سونپی گئی متاثرہ خاتون کی کاؤنسلنگ کے دوران اس نے اپنی آپ بیتی سنائی، جسے سن کر گرلس شیلٹر ہوم کے عہدیداران چونک گئے۔ اس کے بعد ریلوے سنیئر افسران کو مطلع کر میڈیکل جانچ کرائی گئی۔ فی الحال جانچ رپورٹ مل نہیں پائی ہے۔ اس معاملے میں چھپرہ گرلس شیلٹر ہوم سپرنٹنڈنٹ نے ایف آئی آر دج کرنے کے لئے خاتون تھانہ میں درخواست بھی دی ہے۔ اس تعلق سے ریلوے کے افسران نے بھی جانچ شروع کر دی ہے۔

واقعہ سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ چھپرہ جنکشن پر 29 اکتوبر کو نابالغ خاتون کو آر پی ایف جوانوں نے مشتبہ حالت میں پکڑا تھا۔ نابالغ ہونے کے باوجود اہل خانہ نے اس کی شادی کردی تھی، خاتون سیوان ضلع کی رہنے والی ہے جبکہ اس کا سسرال گوپال گنج ضلع میں ہے۔ سسرال والوں کی مار پیٹ سے پریشان ہو کر خاتون اپنے میکے آئی لیکن اہل خانہ کا ساتھ نہ ملا۔ اس کے بعد وہ چھپرہ جنکشن پہنچی جہاں آر پی ایف کے جوان نے مشتبہ حالت میں اسے پایا اور اسے چھپرہ جنکشن کے پوسٹ پر لے گئے۔

خاتون کو چائلڈ لائن کو سونپنے کیلئے لے جایا گیا لیکن وہاں کے ملازم نے موقع پر کسی خاتون کے نہیں ہونے کا حوالہ دیا ۔ اس کے بعد جوان خاتون کانسٹیبل کو تحریری طور سے سپرد کرنے کے لیے نابالغ کو سرکاری رہائش پر لے گئے۔ لیکن اسے وہاں نہیں رکھ کر سب انسپکٹر روم میں بند کر دیا گیا جس کے بعد مبینہ طور سے آر پی ایف جوانوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Nov 2018, 9:08 AM