الیکشن کمیشن نے بجایا عام انتخابات کا بگل، لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کا اعلان

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

قومی آوازبیورو

16 Mar 2024, 4:01 PM

19 اپریل سے پولنگ کا آغاز، 4 جون کو نتائج کا اعلان

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجیو کمار نے بتایا کہ عام انتخابات 7 مراحل میں ہوں گے اور پہلے مرحلہ کے لیے 19 مارچ کو 102 سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی اور 6 جون کو انتخابات کو مکمل قرار دیا جائے گا۔

16 Mar 2024, 3:30 PM

الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے لئے مند، چیف الیکشن کمشنر

سی ای سی راجیو کمار نے کہا، ’’ہمارا عہد ہے کہ ہم ملکی انتخابات ایسے انداز میں منعقد کریں گے کہ ہندوستان کی شہرت عالمی سطح پر روشن ہو سکے۔ ہر انتخاب آئین کی جانب سے دی گئی ایک مقدس ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے لئے اپنی پختہ عہد مندی پر قائم ہے۔‘‘

16 Mar 2024, 3:14 PM

ملک میں 97 کروڑ رجسٹرڈ ووٹر: چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا، ’’ہم قوم کو ایک حقیقی جشنی اور جمہوری ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ سترہویں لوک سبھا کی مدت 16 جون 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ آندھرا پردیش، اوڈیشہ، اروناچل پردیش اور سکم کی قانون ساز اسمبلیوں کی مدت بھی جون 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں بھی انتخابات ہونے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’ہمارے پاس تقریباً 97 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز، 10.5 لاکھ پولنگ اسٹیشنز، 1.5 کروڑ پولنگ اہلکار اور سیکورٹی عملہ، 55 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں، اور 4 لاکھ گاڑیاں ہیں۔‘‘

چیف الیکشن کمشنر نے کہا، ’’ملک میں 29 سال تک کی عمر کے قریب 21.5 کروڑ نوجوان ووٹرز ہیں۔ 1.82 کروڑ ووٹر ایسے ہیں جو پہلی بار ووٹ دیں گے۔ یہ تمام افراد اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ اس ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 96.8 کروڑ ہے، جن میں سے 49.7 کروڑ مرد اور 47 کروڑ خواتین شامل ہیں۔‘‘


16 Mar 2024, 3:06 PM

الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس شروع

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار دونوں الیکشن کمشنروں گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ وگیان بھون میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ راجیو کمار پریس کانفرنس کے آغاز میں عام انتخابات سے متعلق معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

16 Mar 2024, 2:18 PM

الیکشن کمیشن میں پریس کانفرنس کے لیے اسٹیج تیار

الیکشن کمیشن کے دفتر میں لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کے اعلان کے لئے اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔ تھوڑی دیر میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار انتخابی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔


16 Mar 2024, 2:05 PM

تاریخوں کے اعلان کے لیے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس 3 بجے شروع ہوگی

الیکشن کمیشن آج یعنی ہفتہ (16 مارچ) کو لوک سبھا انتخابات کے لئے تاریخوں کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ملک میں ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔ انتخابی کمیشن لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ کچھ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا بھی اعلان کرے گا۔ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہفتہ کی دوپہر 3 بجے کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔