لوک سبھا انتخابات: دوسرے مرحلہ میں ہوئی 60.96 فیصد ووٹنگ، تریپورہ سب سے آگے اور یوپی سب سے پیچھے

<div class="paragraphs"><p>تصویر قومی آواز / وپن</p></div>

تصویر قومی آواز / وپن

user

قومی آوازبیورو

26 Apr 2024, 10:43 PM

دوسرے مرحلہ میں 60.96 فیصد پولنگ، تریپورہ میں پڑے سب سے زیادہ 77.97 فیصد ووٹ

دوسرے مرحلہ میں لوک سبھا کی 88 سیٹوں پر آج ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ کے لیے شام 6 بجے تک کا وقت مقرر تھا، لیکن کچھ مقامات پر قطار لمبی ہونے کے سبب کچھ زیادہ وقت تک ووٹرس نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق 7 بجے شام تک مجموعی طور پر 60.96 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔ تریپورہ میں سب سے زیادہ 77.97 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے، جبکہ اتر پردیش میں سب سے کم 53.12 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

26 Apr 2024, 7:21 PM

لوک سبھا کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، تریپورہ میں ووٹ کا فیصد سب سے زیادہ اور یوپی میں سب سے کم!

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل انجام پا گیا۔ اس مرحلہ میں راہل گاندھی اور ہیما مالنی سمیت کئی مشہور ہستیوں کا وقار داؤ پر ہے۔ شام 5 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق تریپورہ و منی پور میں سب سے زیادہ 77 فیصد اور 76 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جبکہ اتر پردیش میں سب سے کم 52 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ انتخابی کمیشن کے مطابق شام 5 بجے تک آسام میں 70.66 فیصد، بہار میں 53.03 فیصد، چھتیس گڑھ میں 72.13 فیصد، جموں و کشمیر میں 67.22 فیصد، کرناٹک میں 63.90 فیصد، کیرالہ میں 63.97 فیصد، مدھیہ پردیش میں 54.83 فیصد، مہاراشٹر میں 53.51 فیصد، منی پور میں 76.06 فیصد، راجستھان میں 59.19 فیصد، تریپورہ میں 77.53 فیصد، اتر پردیش میں 52.74 فیصد اور مغربی بنگال میں 71.84 فیصد حق رئے دہی درج ہوا ہے۔

26 Apr 2024, 5:25 PM

’منی پور میں جمہوریت ہائی جیک‘، کانگریس نے لگایا سنگین الزام

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 88 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ منی پور میں باہری لوک سبھا سیٹ کے کچھ حصوں پر بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس دوران کانگریس نے منی پور میں پیدا حالات کو لے کر سنگین سوال اٹھا دیے ہیں۔ کانگریس کا الزام ہے کہ منی پور میں سیکورٹی فورسیز کے سامنے زبردستی این ڈی اے کے حق میں ووٹ ڈلوائے جا رہے ہیں۔ یہ الزام کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے عائد کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ باہری منی پور کے اکھرول ضلع میں لوگوں کو این ڈی اے میں شامل پارٹی این پی ایف کو ووٹ دینے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔


26 Apr 2024, 3:55 PM

دوسرے مرحلہ میں سہ پہر 3 بجے تک 50 فیصد پولنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات کے تحت 13 ریاستوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں پر جاری ووٹنگ کے دوران سہ پہر 3 بجے تک مجموعی طور پر 50 فیصد پولنگ ریکارڈ گیا ہے۔

26 Apr 2024, 1:56 PM

دوسرے مرحلہ میں ایک بجے تک 39.1 فیصد پولنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے دوپہر ایک بجے تک ووٹنگ کے اعداد و شمار جاری کر دئے ہیں۔ 13 ریاستوں میں ووٹنگ کا فیصد مندرجہ ذیل ہے:

تریپورہ: 54.47 فیصد

منی پور: 54.26 فیصد

چھتیس گڑھ: 53.09 فیصد

مغربی بنگال: 47.29 فیصد

آسام: 46.31 فیصد

جموں و کشمیر: 42.88 فیصد

راجستھان: 40.39 فیصد

کیرالہ: 39.26 فیصد

مدھیہ پردیش: 38.96 فیصد

کرناٹک: 38.23 فیصد

اتر پردیش: 35.73 فیصد

بہار: 33.80 فیصد

مہاراشٹر: 31.77 فیصد


26 Apr 2024, 12:06 PM

دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ جاری، 11 بجے تک تریپورہ-چھتیس گڑھ میں سب سے زیادہ ووٹنگ

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 11 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 36.42 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ وہیں، چھتیس گڑھ میں 35.47 فیصد، منی پور میں 33.22 فیصد، مغربی بنگال میں 31.25 فیصد، مدھیہ پردیش میں 28.15 فیصد، آسام میں 27.43 فیصد، راجستھان میں 26.84 فیصد، جموں و کشمیر میں 26.6 فیصد، کیرالہ میں 25.61 فیصد، یوپی میں 24.31 فیصد، بہار میں 21.68 فیصد اور کرناٹک میں 22.34 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

26 Apr 2024, 9:59 AM

دوسرے مرحلہ کے تحت تریپورہ میں صبح 9 بجے تک 16.65 فیصد، مہاراشٹر میں 7.45 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے 9 بجے تک کی ووٹنگ کے اعداد و شمار جاری کر دئے گئے ہیں۔ اب تک کی ووٹنگ میں تریپورہ اور مغربی بنگال سب سے آگے ہیں۔ جبکہ مہاراشٹر میں سب سے کم ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

تریپورہ- 16.65 فیصد

مغربی بنگال- 15.68 فیصد

چھتیس گڑھ- 15.42 فیصد

منی پور- 14.80 فیصد

مدھیہ پردیش- 13.82 فیصد

کیرالہ- 11.90 فیصد

راجستھان- 11.77 فیصد

اتر پردیش- 11.67 فیصد

کرناٹک- 9.21 فیصد

جموں و کشمیر- 10.39 فیصد

آسام- 9.15 فیصد

بہار- 9.65 فیصد

مہاراشٹر- 7.45 فیصد


26 Apr 2024, 8:38 AM

ریکارڈ تعداد میں ووٹ کریں: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے ریکارڈ تعداد میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’لوک سبھا انتخابات میں آج دوسرے مرحلہ کی تمام سیٹوں کے لئے ووٹروں سے میری مودبانہ درخواست ہے کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ کریں۔ جتنی زیادہ ووٹنگ ہوگی، ہماری جمہوریت اتنی ہی مضبوط ہوگی۔ اپنے نوجوان ووٹروں کے ساتھ ہی ملک کی قوت نسواں سے میری خصوصی درخواست ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لئے بڑھ چڑھ کر آگے آئیں۔ آپ کا ووٹ آپ کی آواز ہے۔

26 Apr 2024, 8:35 AM

جمہوریت کی حفاظت کے لئے ووٹ کریں: راہل گاندھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ دریں اثنا، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ووٹروں سے جمہوریت کی حفاظت کے لئے ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا، ’’میرے پیارے ہم وطنو! ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنے جا رہے اس تاریخی الیکشن کا آج دوسرا مرحلہ ہے۔ آپ کا ووٹ طے کرے گا کہ اگلی حکومت ’چند ارب پتیوں‘ کی ہوگی یا ’140 کروڑ ہندوستانیوں‘ کی۔ اس لئے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ آج گھر سے باہر نکلے اور ’آئین کا سپاہی‘ بن کر جمہوریت کی حفاظت کے لئے ووٹ کرے۔‘‘


26 Apr 2024, 8:12 AM

لوک سبھا انتخابات: دوسرے مرحلے کے تحت 13 ریاستوں کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ جاری

لوک سبھا انتخابات کے لئے آج دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ 13 ریاستوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس مرحلہ میں راہل گاندھی اور ہیما مالنی سمیت کئی قدآور لیڈروں کا وقار داؤ پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔